گلگت، ایم ڈبلیو ایم کے سابق ممبران کی خدمات کے اعتراف میں تقریب کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
سینئر نائب صدر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شیخ نیر عباس مصطفوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کے یہ اراکینِ اسمبلی گلگت بلتستان کی تاریخ کا رخ موڑنے والے ثابت ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی سیکرٹریٹ میں ایم ڈبلیو ایم کے اراکینِ اسمبلی کی اعلیٰ کارکردگی اور ترقیاتی خدمات کے اعتراف میں ایک پُروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں صوبائی کابینہ اور ضلعی مسئولین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں سابق اپوزیشن لیڈر میثم کاظم، سابق رکن اسمبلی شیخ اکبر علی رجائی، سابق مشیرِ وزیرِ اعلیٰ الیاس صدیقی اور سابق رکن اسمبلی کنیز فاطمہ کی شاندار کارکردگی، قومی و ملی خدمات اور ترقیاتی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے انہیں تعریفی اسناد اور پھولوں کا مالا پہنایا گیا۔ سینئر نائب صدر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شیخ نیر عباس مصطفوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کے یہ اراکینِ اسمبلی گلگت بلتستان کی تاریخ کا رخ موڑنے والے ثابت ہوئے ہیں۔ انہوں نے نہ صرف بہترین ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کیا بلکہ عوامی، قومی اور ملی خدمات کی شاندار مثال قائم کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کو اپنے ان اراکین کی شاندار کامیابیوں اور قابلِ قدر خدمات پر فخر ہے، جنہوں نے عوامی توقعات پر پورا اترتے ہوئے خطّے کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایم ڈبلیو ایم کے گلگت بلتستان
پڑھیں:
پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جولائی ۔2026 ) پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘حکومتی دعوﺅں کے برعکس حالیہ بارشوں میں پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے‘کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے‘ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ 38 مکانات متاثر ہوئے.(جاری ہے)
پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے. ادھرمحکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کر تے ہوئے نشیبی علاقے زیر آب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات ظاہر کیئے ہیں رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پورے ملک میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بیشتر مقامات پر وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے. صوبائی دارلحکومت لاہور میں آج ہونے والی بارش سے واپڈا ٹاﺅن‘ جوہر ٹاﺅن‘ گلبرگ اور ڈیفنس ‘ او پی ایف سوسائٹی‘ ایل ڈی اے ایونیو‘ فیصل ٹاﺅن‘ماڈل ٹاﺅن‘علامہ اقبال ٹاﺅن‘مسلم ٹاﺅن‘گارڈن ٹاﺅن‘سبزہ زار‘ملتان روڈسمیت شہر بھر میں تیزبارش سے شہر کی مرکزی شاہرائیں ندیوں کا منظرپیش کرتی رہیں جبکہ شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی گھر میں داخل ہوگیا. شمالی لاہوراور اندرون شہر میں بھی بارش کی پانی کی وجہ سے معمولات زندگی شدید متاثرہوئے . محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں کے دوران بھی مزید بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق شام کے وقت درجہ حرات 28ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر میں 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں تاہم ہوا میں نمی کا تناسب 95 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جس کے باعث موسم مرطوب مگر خوشگوار محسوس کیا جا رہا ہے.