قومی اسمبلی میں بھارتی وزیردفاع کے متنازع بیان کے خلاف قرارداد منظور
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
اسلام آباد:
قومی اسمبلی میں بھارت کے وزیردفاع راج ناتھ سنگھ کے بیان کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کردی گئی اور کہا گیا کہ سندھ پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے۔
قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا جہاں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رکن اسمبلی اسلم عالم نیازی نے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے سندھ سے متعلق بیان پر مذمتی قرارداد پیش کی۔
قرارداد میں کہا گیا کہ بھارتی وزیر دفاع کا بیان قابل مذمت ہے اور یہ بیان پاکستان کی خودمختاری پر حملہ ہے۔
قراردار میں کہا گیا کہ سندھ پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے۔
خیال رہے کہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے چند روز قبل دہلی میں ایک تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ سندھ کی سرزمین آج بھارت کا حصہ نہیں ہے لیکن تہذیبی طور پر سندھ ہمیشہ بھارت کا حصہ رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے، بھارتی وزیر دفاع کی ہرزہ سرائی پر مراد علی شاہ کا دو ٹوک جواب
انہوں نے کہا تھا کہ جہاں تک زمین کا تعلق ہے تو سرحدیں تبدیل ہوتی رہتی ہیں اور کوئی نہیں جانتا کہ کل سندھ دوبارہ بھارت کا حصہ بن جائے، دریائے سندھ کے مالک ہمارے سندھ کے لوگ ہمیشہ ہمارے رہیں گے، کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ وہ کہاں رہتے ہیں وہ ہمیشہ ہمارے ہی رہیں گے۔
راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ لاک کرشن ایڈوانی نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ سندھی ہندؤں خاص طور پر ان کی نسل کے ہندؤں نے سندھ کی بھارت سے علیحدگی کو تسلیم نہیں کیا ہے اور صرف سندھ نہیں بلکہ پورے بھارت میں ہندو سمجھتے ہیں کہ دریائے سندھ مقدس ہے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں متعدد بل منطور کیےگئے، جن میں کنگ حماد یونیورسٹی کے قیام کا ترمیمی بل 2025 بھی شامل ہے۔
اسی طرح دانش اسکول اتھارٹی بل 2025 اور قانون شہادت ترمیمی بل 2025 بھی قومی اسمبلی سے منظور کیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ قومی اسمبلی کہ سندھ
پڑھیں:
لیاقت علی خان کی برسی پر عام تعطیل کا مطالبہ، سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع
پاکستان کے پہلے وزیرِاعظم خان لیاقت علی خان کی برسی کے موقع پر عام تعطیل کا مطالبہ سامنے آ گیا ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے سندھ اسمبلی میں ایک قرارداد جمع کرائی ہے جس میں لیاقت علی خان کی برسی پر عام تعطیل کا اعلان کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ ایم کیو ایم کی جانب سے یہ قرارداد اراکین جمال احمد، قرت العین، نصیر احمد اور فیصل رفیق کی طرف سے جمع کرائی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ چونکہ لیاقت علی خان پاکستان کے پہلے وزیرِاعظم تھے، ان کی برسی پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا جائے۔ لیاقت علی خان کی برسی 16 اکتوبر کو منائی جاتی ہے، اور یہ دن 1951 میں اس وقت کا ہے جب انہیں ایک جلسے کے دوران ایک بدبخت قاتل نے گولی مار کر شہید کر دیا تھا۔ لیاقت علی خان قائدِ اعظم محمد علی جناح کے قریبی ساتھی اور محسنِ پاکستان تھے۔