وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع نے کبھی سندھو کا پانی نہیں پیا، اس لیے اس کے بیانات اور رویے کو سمجھنا مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو شخص سندھ کی زمین اور پانی کے ساتھ جڑا ہو، وہ اس دھرتی کے خلاف نہیں جاسکتا۔
سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع کے حالیہ بیانات قابل مذمت ہیں۔ “میں سمجھتا تھا کہ راج ناتھ سندھ میں پیدا ہوا ہوگا اس لیے اسے سندھ کے دکھ کا اندازہ ہوگا، لیکن وہ اور اس کا والد بھارت میں ہی پیدا ہوئے، اس لیے ان کے رویے پر یقین نہیں کیا جا سکتا۔”
وزیراعلیٰ نے خبردار کیا کہ بھارت سندھ کے دریا کو بطور ہتھیار استعمال کرنا چاہتا ہے، اور حکومت پاکستان کی اس حوالے سے قرارداد عالمی سطح پر پیش کی جائے تاکہ دنیا کو بھی بتایا جا سکے کہ بھارت سندھ دریا پر قبضے کی کوشش کر رہا ہے۔
مراد علی شاہ نے واضح کیا کہ پیش کی گئی قرارداد میں تاریخی حقائق کو شامل کیا گیا ہے اور وہ 1947 یا برصغیر کے انگریزی دور تک محدود نہیں ہے۔ سندھ کے قدیمی نقشوں کے مطابق مکران اور ملتان بھی اس میں شامل تھے، اور سندھ صدیوں سے موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ سندھ چیپٹر نے پاکستان کے قیام کی قرارداد پیش کی تھی، اور یہاں موجود تمام لوگ اپنے بڑوں کی قربانیوں کے باعث پاکستان کے قیام کے حق میں ہیں۔

 

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: نے کہا

پڑھیں:

بھارتی وزیر دفاع کی گیدڑ بھپکیاں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی: مراد علی شاہ

—فائل فوٹو

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع کی گیدڑ بھپکیاں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی، بھارت کو بدترین شکست دلانے والے وزیر دفاع کا بیان کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف ہے۔

سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نہ کوئی سندھ کو پاکستان سے الگ کر سکتا ہے اور نہ ہی جغرافیہ بدل سکتا ہے، سندھ متحد اور پاکستان کے ساتھ رہے گا۔

وزیراعلی سندھ کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع کے بیان کی سختی سے مذمت کرتے ہیں، ان کی یہ بوکھلاہٹ 9 مئی کے بعد شروع ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر سخت ردعمل بھارتی وزیر دفاع کا سندھ سے متعلق بیان امن کیلئے خطرہ ہے، پاکستان

مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ اسمبلی نے پاکستان بنانے کی قرارداد پاس کی، اس قرارداد میں بڑی تفصیل سے ماضی اور حال پر بات کی گئی ہے، 624 بی سی کے نقشے میں سندھ کا نقشہ تھا، سندھ کے مسلمانوں اور ہندؤں نے ساتھ مل کر جدوجہد کی تھی، 1947 میں ہمارا ملک بنا۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں سندھو دریا میں یا تو پانی بہے گا یا مودی تمہاری خون بہے گا، ہم سندھو دریا کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے، ہماری فورسز بھارت کو جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی وزیرِ دفاع کے بیان کیخلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد متفقہ طور پر منظور
  • وزیراعلی مراد علی شاہ کی سندھ اسمبلی میں بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے بیان کی سخت مذمت
  • بھارتی وزیر دفاع کی گیدڑ بھپکیاں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی: مراد علی شاہ
  • بھارتی وزیر دفاع نے کبھی سندھو کا پانی نہیں پیا اس لیے دماغ خراب ہے، وزیراعلیٰ سندھ
  • بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر متحدہ نے قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرا دی
  • بھارتی وزیر دفاع کا بیان اشتعال انگیز‘ پاکستان ہندو کونسل‘ اپنی داخلی تقسیم پر توجہ دیں: وزیراعلیٰ سندھ
  • وزیراعلیٰ سندھ کی بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر کڑی تنقید
  • سندھ پر بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر وزیراعلیٰ سندھ کا سخت ردعمل
  • وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر سخت ردعمل