وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ : فائل فوٹو 

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ کے بارے میں بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع تاریخ سے ناواقف ہیں۔

اپنے بیان میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ پر بھارتی وزیر دفاع کا بیان سفارتی طور پر غیر ذمہ دارانہ ہے، بھارتی وزیر دفاع اپنی داخلی تقسیم پر توجہ دیں، ہمارے متعلق دن میں خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔

بھارتی وزیر دفاع کا سندھ سے متعلق بیان امن کیلئے خطرہ ہے، پاکستان

پاکستان نے بھارتی وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ کے صوبہ سندھ سے متعلق دیے گئے بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ نے قیام پاکستان سے بھی پہلے 1936 میں بمبئی پریذیڈنسی سے علیحدگی اختیار کی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کے عوام نے خودمختاری، وقار اور اپنی سیاسی شناخت کو ترجیح دی، سندھ پاکستان کا اٹوٹ انگ اور ناقابلِ تقسیم حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کل بھی پاکستان کا حصہ تھا، آج بھی ہے اور ہمیشہ پاکستان کا حصہ رہے گا۔

اس سے قبل پاکستان نے بھارتی وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ کے صوبہ سندھ سے متعلق دیے گئے بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کی تھی۔

دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے صوبہ سندھ کے دوبارہ بھارت کا حصہ بننے سے متعلق اشتعال انگیز بیان امن کیلئے خطرہ ہے۔

بیان میں کہا گیا تھا کہ بھارتی وزیر دفاع کے وہم و گمان پر مبنی اور خطرناک حد تک تاریخ کو مسخ کرنے والے بیانات ایک توسیع پسند ہندوتوا ذہنیت کو ظاہر کرتے ہیں جو مستحکم حقائق کو چیلنج کرنے کی کوشش ہیں اور بین الاقوامی قانون، تسلیم شدہ سرحدوں کی حرمت اور ریاستوں کی خود مختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: سندھ مراد علی شاہ بھارتی وزیر دفاع نے کہا کہ

پڑھیں:

بچے ہمارا مستقبل ہیں، بچوں کے حقوق کا تحفظ ہماری حکومت کی ترجیح ہے: مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں، بچوں کے حقوق کا تحفظ ہماری حکومت کی ترجیح ہے۔ عالمی یومِ اطفال کے حوالے سے بچوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سی ویو گئے، اس موقع پر صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر طارق علی تالپور اور سیکریٹری آغا سہیل نے وزیراعلیٰ سندھ کا استقبال کیا۔وزیراعلیٰ سندھ نے ورلڈ چلڈرنز ڈے آگاہی واک کی قیادت کی، واک میں بچوں کے حقوق، تحفظ اور فلاح کے بارے میں آگاہی دی گئی، اس موقع پر وزیراعلیٰ بچوں میں گھل مل گئے۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں، ان کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہیں، ہم ایسا معاشرہ چاہتے ہیں جہاں ہر بچہ محفوظ، مطمئن اور بااختیار ہو۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی وجہ سے یہ دنیا خوبصورت ہے، ان کی محبت اور تربیت سے یہ خوبصورتی بڑھتی ہے تاہم سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بچوں کے حقوق پر آگاہی کے لیے مختلف سرگرمیاں جاری ہیں، واک میں شریک شہریوں نے بچوں کے حقوق کے لیے حکومت سندھ کی کاوشوں کو سراہا۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہم سب نے مل کر ایسے معاشرتی رویے رویوں کو فروغ دینا ہے جو بچوں کے لئے ماحول محفوظ بنائیں، آج کی واک بچوں کی آواز کو مضبوط کرنے کی ایک مشترکہ کوشش ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ سندھ کی بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر کڑی تنقید
  • سندھ پر بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر وزیراعلیٰ سندھ کا سخت ردعمل
  • پاکستان ہندو کونسل کیجانب سے بھارتی وزیر دفاع کے سندھ سے متعلق اشتعال انگیز بیان کی مذمت
  • گورنر سندھ کا بھارتی وزیر دفاع کے اشتعال انگیز بیان پر شدید ردعمل
  • احمقانہ نعروں سے سرحدیں تبدیل نہیں ہوتیں‘،بھارتی وزیر دفاع کےسندھ  سےمتعلق اشتعال انگیز بیان کی مذمت
  • پاکستان کی بھارتی وزیرِ دفاع کے سندھ سے متعلق اشتعال انگیز بیان پر شدید مذمت
  • بھارتی وزیر دفاع کا سندھ سے متعلق بیان امن کیلئے خطرہ ہے، پاکستان
  • بچے ہمارا مستقبل ہیں، بچوں کے حقوق کا تحفظ ہماری حکومت کی ترجیح ہے: مراد علی شاہ
  • بچوں کے حقوق پر مؤثر قانون سازی کی ہے لیکن عملدرآمد پر مسائل ہیں: مراد علی شاہ