ای چالان سندھ کے دیگر شہروں میں تاحال کیوں لاگو نہیں ہو سکا؟
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی میں ای چالان نظام کے نفاذ کے بعد شہریوں کی جانب سے یہ سوال زور پکڑ گیا کہ صوبے کے دیگر شہروں میں یہ سہولت کب تک فعال ہوگی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی ٹریفک کراچی سید پیر محمد شاہ نے واضح کیا کہ اس وقت ای چالان سسٹم عملی طور پر صرف کراچی میں چل رہا ہے، تاہم سندھ کے دیگر شہروں میں گزشتہ چند ہفتوں سے ڈمی چالان کے ذریعے سسٹم کی تیاری اور جانچ پڑتال جاری ہے۔
ڈی آئی جی ٹریفک کراچی سید پیر محمد شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں اس نظام کی شروعات محکمہ پولیس کے اعلیٰ سطحی فیصلوں کا نتیجہ ہیں اور یہ وضاحت آئی جی سندھ ہی بہتر طور پر کر سکتے ہیں کہ آغاز کراچی سے کیوں کیا گیا۔
سید پیر محمد شاہ نے مزید کہا کہ میں کراچی کا ڈی آئی جی ہوں، اسی ذمہ داری کے تحت یہاں کے نظام کی نگرانی کرتا ہوں۔
انہوں نے بتایا کہ سندھ بھر میں ٹریفک قوانین سے متعلق جو ترمیم لاگو کی گئی ہے، اس کے تحت ای چالان سسٹم کو پورے صوبے میں مرحلہ وار نافذ کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈمی چالان کا تجرباتی مرحلہ مکمل ہونے کے بعد دیگر شہروں میں بھی مکمل ای چالان سسٹم بہت جلد شروع کر دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ پنجاب کے شہر راولپنڈی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر قابو پانے کے لیے جدید قدم اٹھایا گیا ہے، جس کے تحت ای چالان سسٹم کو باضابطہ طور پر فعال کر دیا گیا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: دیگر شہروں میں چالان سسٹم
پڑھیں:
ای چالان صرف کراچی والوں کیلئے ہے، جرمانے کم نہیں کیے جائینگے، وزیر بلدیات سندھ
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کو با اختیار کیا جا رہا ہے، ایم کیو ایم نے بلدیاتی انتخابات سے راہ فرار کیوں اختیار کی؟ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ای چالان صرف کراچی والوں کیلئے ہے، جرمانے کم نہیں کیے جائیں گے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ سالڈ ویسٹ بورڈ کی میٹنگ تھی، سندھ میں ڈویژنل بورڈ کو ایکٹو کیا جا رہا ہے، کراچی میں ہر جگہ پر اس کو بہتر کیا جائے گا، گھروں سے کچرا اٹھانے کا سلسلہ ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ای چالان صرف کراچی والوں کیلئے ہے، جرمانے کم نہیں کیے جائیں گے، کراچی کو بہتر کرنے کیلئے ہم سب کو مل کر چلنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کو با اختیار کیا جا رہا ہے، ایم کیو ایم نے بلدیاتی انتخابات سے راہ فرار کیوں اختیار کی؟، پی ٹی آئی نے پنجاب میں بلدیاتی نظام ہی ختم کر دیا تھا۔