شدید دھند کی وجہ سے پشاور موٹر وے بند
اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم ون بند کردی گئی ہے، موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کی جان و مال کی حفاظت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ موٹر وے پولیس نے شدید دھند اور حد نگاہ انتہائی کم ہونے کی وجہ سے موٹروے ایم ون پشاور سے رشکئ تک بند کر دی۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم ون بند کردی گئی ہے، موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کی جان و مال کی حفاظت ہے۔ ترجمان نے کہا کہ شہریوں سے درخواست ہے کہ دھند کے اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں، اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے دھند کے آغاز سے پہلے اپنے منزل مقصود تک پہنچ جائیں۔
شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 سے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں، اس کے علاوہ موٹروے پولیس کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی تازہ ترین معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: موٹروے پولیس وے پولیس دھند کے موٹر وے
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائیکل سوار خواتین کو گاڑی کی ٹکر، ایک خاتون جاں بحق
تیز رفتار کرولا گاڑی نے اسکوٹی موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے باعث اسکوٹی موٹرسائیکل پر سوار 2 خواتین پل سے نیچے جا گریں۔ پُل سے گرنے کے نتیجے میں دونوں خواتین شدید زخمی ہوگئیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ٹریفک حادثات میں کمی کے ٹریفک پولیس کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، کراچی میں روزانہ کی بنیاد پر شہری اپنے قیمتی جانیں گنوانے لگے۔ تفصیلات کے مطابق سپرہائیوے دنبہ گوٹھ کے قریب تیز رفتار کرولا گاڑی نے اسکوٹی موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے باعث اسکوٹی موٹرسائیکل پر سوار 2 خواتین پل سے نیچے جا گریں۔ پُل سے گرنے کے نتیجے میں دونوں خواتین شدید زخمی ہوگئیں۔ حادثے کی اطلاع پر علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد میں جمع ہو گئی، جبکہ پولیس اور ریسکیو ادارے بھی پہنچ گئے۔ حادثے میں زخمی ہونے والی ایک خاتون کو قریبی اور دوسری خاتون کو تشویشناک حالت میں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، عباسی شہید اسپتال منتقل کی جانے والی خاتون کے دم توڑ گئیں۔
حادثے میں جاں بحق خاتون کی شناخت 20 سالہ سمرا شیخ اور زخمی خاتون کی شناخت 37 سالہ رابعہ ناز کے نام سے کی گئی، حادثے میں جاں بحق اور زخمی خاتون بحریہ ٹاؤن کی رہائشی اور پیشے کے لحاظ سے ٹیچر ہیں۔ ایس ایچ او گڈاپ سٹی سرفراز جتوئی نے بتایا کہ جاں بحق و زخمی خواتین شہر میں کسی کوچنگ سینٹر یا پرائیویٹ تعیلمی ادارے میں پڑھاتی ہیں، حادثے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کو تحویل میں لیکر کے ڈرائیور کاشف عزیز کو حراست میں لے لیا اور حادثے سے متعلق مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔