حیدرآباد ؛ تمام شادی ہال رات 12 بجے تک بند کرنے کا حکم، آتشبازی پر مکمل پابندی
اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT
سٹی 42 : حیدرآباد میں تمام شادی ہال رات 12 بجے تک بند کرنے کا حکم، آتشبازی پر مکمل پابندی عائد کردی گئی۔
حیدرآباد کے ڈپٹی کمشنر زین العابدین میمن کی زیر صدارت ضلعی سیکریٹریٹ میں اجلاس ہوا، جس میں ایس ایس پی حیدرآباد عدیل چانڈیو، اسسٹنٹ کمشران و دیگر حکام شریک ہوئے۔
اجلاس میں پٹاخہ فیکٹری دھماکے کے افسوسناک واقعے اور شہر میں بڑھتی ہوئی بے ضابطگیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے حکم دیا کہ حیدرآباد میں شادی و بیاہ کی تقریبات میں آتشبازی اور ہوائی فائرنگ پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔ پولیس کو تمام شادی ہالوں کو رات 12 بجے تک بند کروانے کا حکم دیا ہے۔
محسن نقوی سے چینی سفیر کی ملاقات،سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اجلاس میں غیر قانونی ایل پی جی دکانوں اور عمارتوں کے نیچے قائم غیر قانونی پیٹرول پمپس کے خلاف بھی کارروائیوں کا فیصلہ کیا گیا۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
سنوفی ایمپلائز یونین اور کمپنی انتظامیہ کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد نیا معاہدہ طے پا گیا۔ معاہدے کے تحت ملازمین کی تنخواہوں اور دیگر مراعات میں شاندار اضافہ کیا گیا۔ اس موقع پر یونین کے صدر محمد شاہد اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری راجہ محمد نعیم نے خطاب کرتے ہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">