میرپورخاص، خواتین پر تشدد کے واقعات روکنے کیلیے اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
میرپورخاص (نمائندہ جسارت) میرپورخاص ضلع میں خواتین پر تشدد، خواتین اور بچیوں کی جنسی زیادتیوں کے واقعات میں مسلسل پر انتظامیہ خواب خرگوش سے بیدار ہوگئی ، واقعات کی روک تھام کے لیے تشکیل کردہ ضلعی کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر رشید مسعود خان کی صدارت میں ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو فیصل علی سومرو کی سربراہی میں سب کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا یہ کمیٹی ضلع بھر میں خواتین پر ہونے والے تشدد کے واقعات اور خواتین اور بچیوں کی جنسی زیادتیوں کے واقعات کے روک تھام کے لیے اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیوں میں آگاہی دینے اور احتیاطی اقدامات اٹھانے کے لیے کام کرے گی اور مستقبل میں اس قسم کے واقعات کی روکتھام کے لیے اپنی تجاویزاور سفارشات پیش کریگی اور فیصلہ کیاگیا کہ خواتین پر تشدد کے واقعات کی روک تھام کے لیے ون اسٹاپ سینٹر قائم کرکے فعال بنایا جائے گا۔ اس ضمن میں بھی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو فیصل علی سومرو کی سربراہی میں محکمہ سماجی بہبودوترقی نسواں، سیف ہاؤس، پولیس اورسول سوسائٹی کے نمائندوں پر ایک کمیٹی ون اسٹاپ سینٹر کے قیام کرنے کے لیے جلد 15 پولیس سینٹر کا دورہ کرکے رپورٹ پیش کریگی جس کے بعد ون اسٹاپ سینٹر قائم کرکے فعال بنایا جائے گا۔اجلاس میں محکمہ سماجی بہبود کے ڈپٹی ڈائریکٹر انور حسین خاصخیلی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ ترقی نسواں فوزیہ جمالی، سیف ہاؤس کی انچارج ایڈوکیٹ نصرت میانو ، ایڈیشنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عبدالوہاب عباسی، سول سوسائٹی کے شہزادو ملک، محمد بخش کپری، انجم شہزادی، رضیہ بیگم، طاہرہ اعجاز، شکیلا مغل، افشیں ،ڈی ایس پی سٹی عبدالغفور خاصخیلی، واحد بخش سنگراسی اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ڈپٹی کمشنر خواتین پر کے واقعات کے لیے
پڑھیں:
عرفان صدیقی کی یاد میں سینیٹ کا تعزیتی اجلاس، اسلام آباد، واناکے شہدا کیلئے بھی دعا
اسلام آباد(نیوزڈیسک)ڈپٹی چیئرمین سیدال خان ناصر کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا، جس میں مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کے ایصال ثواب کیلیے فاتحہ خوانی اور دعا کی گئی۔
سینیٹ اجلاس ڈپٹی چیئرمین سیدال خان ناصر کی زیر صدارت ہوا، آغاز پر ڈپٹی چیئرمین نے کہا کہ ایوان بالا کے ممبر ،ہمارے سینیئر پارلیمنٹرین، قلمی ادبی حوالے سے معتبر نام عرفان صدیقی مرحوم کیلئے تعزیتی اجلاس بلایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عرفان صدیقی مرحوم نے تمام شعبہ ہائے زندگی میں خلوص دل سے محنت کی۔ اجلاس میں اسلام آباد کچہری اور وانا سانحے واقعے میں شہید ہونے والوں کیلیے سینیٹر مولانا نور الحق قادری نے دعا کروائی۔
اس کے علاوہ سینیٹ اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے نومنتخب سینیٹر خرم ذیشان نے حلف اٹھایا اور رول آف ممبر پر دستخط کیے، اُن سے ڈپٹی چیئرمین نے حلف لیا اور ایوان بالا کا رکن بننے پر مبارک باد بھی پیش کی۔