محراب پور کی خواتین وبچوں کا قرآن ہاتھ میں لے کر وزیراعلیٰ کیخلاف احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
محراب پور(جسارت نیوز)بھریا سٹی جوگی کالونی کی خواتین، معصوم بچوں کا قرآن پاک کیساتھ سابق پی پی پی رکن سندھ اسمبلی سید مراد علی شاہ کیخلاف احتجاج کیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مٹھل جوگی، منظور جوگی، خیمسو جوگی نے بتایا کہ وہ بھریا سٹی کے قدیمی باشندے ہیں، 60 سال سے وہ جوگی کالونی میں رہائش پزیر ہیں ہمارے یہاں 50 سے زائد گھرہیں جنہیں سابق پی پی پی رکن سندھ اسمبلی جعلی کاغذات کے ذریعے خالی کرانا چاہتا ہے کلہوڑا برادری کے افراد نے ہمارے گھروں میں داخل ہوکر چادر و چار دیواری کا تقدس پامال ، عورتوں، بچوں پر تشدد کیا اور دھمکیاں دیں ، مراد علی شاہ زبردستی ہمارے گھر خالی کرا کر دکانیں بناتا چاہتا ہے ہمیں تنگ اور پریشان کیا جارہا ہے، معصوم بچے، عورتیں قرآن پاک کیساتھ احتجاج پر مجبور ہیں، ہم ایس ایس پی نوشہرو فیروز میر روحل کھوسو، ڈی آئی جی پولیس شہید بینظیر آباد فیصل بشیر میمن، آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے فراہمی انصاف اور تحفظ کا مطالبہ کرتے ہیں بصورت دیگر ہم انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہونگے، سید مراد علی شاہ نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں بتایا کہ 1960 سے مذکورہ اراضی میری ہے میرے پاس مکمل ریکارڈ ہے جوگی برادری کے لوگوں کو عارضی طور پر جگہ دی تھی، اب وہ اس جگہ پر قابض ہونا چاہت ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مراد علی شاہ
پڑھیں:
شدید گرمی میں سندھ میں 22 گھنٹے بجلی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، شرجیل میمن
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے علاوہ لائن لاسز پر بھی پورے علاقے کی بجلی بند کر دی جاتی ہے، جو بل نہیں بھرتا ہے صرف اس کی بجلی کاٹنی چاہیئے لیکن کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو کی نا اہلی کی وجہ سے عوام کو پریشانی کا سامنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ اس وقت سندھ بھر کے عوام بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے پریشان ہیں۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ بھر کے عوام بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے پریشان ہیں، اندرون سندھ جہاں زیادہ گرمی ہے، وہاں 22، 22 گھنٹے بجلی بند کی جاتی ہے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے علاوہ لائن لاسز پر بھی پورے علاقے کی بجلی بند کر دی جاتی ہے، جو بل نہیں بھرتا ہے صرف اس کی بجلی کاٹنی چاہیئے لیکن کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو کی نا اہلی کی وجہ سے عوام کو پریشانی کا سامنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں کہیں بھی کلیکٹو پنشمنٹ نہیں ہوتی، اس معاملے پر عدالت بھی گیا اور ہائیکورٹ میں کلیکٹو پنشمنٹ کو غیر آئینی اور غیر قانونی دلوانے کے لیے پٹیشن بھی داخل کی، جو زیر التوا ہے۔ سندھ کے سینئر وزیر نے مزید کہا کہ بجلی کمپنیوں نے انفرا اسٹرکچر پر خرچہ نہیں کیا، پورا ٹرانسفارمر ہی اتار لیتے ہیں، کمپنیاں فائدہ کما رہی ہیں تو اپنے انفرا اسٹرکچر پر بھی خرچ کریں۔