پروفیسر شاہد رسول حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
— فائل فوٹو
جناح اسپتال کراچی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر اور سابق پی وی سی جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر شاہد رسول حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔
انہیں اپنے دفتر میں دل کا دورہ پڑا تھا، اسپتال منتقل کرکے ان کی جان بچانے کی کوشش کی گئی، تاہم ان کی دل کی دھڑکن بحال نہ ہوسکی۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، سندھ ہائی ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر طارق رفیع، جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر امجد سراج میمن، ڈاؤ یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر نازلی حسین، میٹرو پولٹن یونیورسٹی کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر وسیم قاضی، سیکریٹری سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن معین الدین اور ڈی جی ہائر ایجوکیشن کمیشن سندھ نعمان احسن نے پروفیسر شاہد رسول کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا۔
انہوں نے ان کی طبی اور تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی موت کا خلا مدتوں پر نہیں ہوسکے گا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
لاہور، معروف ماہر تعلیم اور شاعر اہلبیتؑ پروفیسر محمد رضا زیدی انتقال کرگئے
مرحوم نے نارووال میں ادبی سرگرمیوں کی بنیاد رکھی۔ تعلیمی و مذہبی حلقوں میں اعلیٰ مقام رکھتے تھے۔ مرحوم کی نماز جنازہ کل بروز جمعرات 13 نومبر 1 بجے دوپہر بمقام مسجد و امام بارگاہ منہاج الحسین جوہر ٹاؤن بلاک ایچ 273 اے لاہور میں ادا کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ معروف ماہر تعلیم، ادیب اور شاعر اہلبیتؑ پروفیسر سید محمد رضا زیدی انتقال کرگئے۔ مرحوم گورنمنٹ اسلامیہ کالج نارووال میں 17 سال تک تدریسی خدمات سرانجام دیتے رہے۔ مرحوم نے نارووال میں ادبی سرگرمیوں کی بنیاد رکھی۔ تعلیمی و مذہبی حلقوں میں اعلیٰ مقام رکھتے تھے۔ مرحوم کی نماز جنازہ کل بروز جمعرات 13 نومبر 1 بجے دوپہر بمقام مسجد و امام بارگاہ منہاج الحسین جوہر ٹاؤن بلاک ایچ 273 اے لاہور میں ادا کی جائے گی۔ ادارہ منہاج الحسینؑ کے سربراہ علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر اور دیگر انتظامیہ نے مرحوم کی وفات کو سانحہ ارتحال قرار دیتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی دینی و تعلیمی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔