نادرا کا آگاہی سیمینار، ایپلی کیشن Pak-ID پر تفصیلی بریفنگ
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) پاکستان میں عوامی خدمات کی بتدریج ڈیجیٹلائزیشن کے تناظر میںنادرا کے حکام نے رفاہ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیا سائنسز (RIMS) میں منعقدہ ایک آگاہی سیمینار کے دوران ڈیجیٹل شناختی نظام کی اہمیت اور افادیت پر زور دیا۔ رفاہ یونیورسٹی، اسلام آباد میں منعقدہ اس سیشن میں نادرا کی فلیگ شپ موبائل ایپلی کیشن Pak-ID پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ یہ ایپ روایتی کاغذی کارروائی اور طویل قطاروں کے نظام کو بتدریج موبائل اسکرین پر منتقل کر رہی ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا علی بٹ نے اپنی گفتگو میں 2000 میں ادارے کے قیام سے لے کر اب تک کے سفر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ نادرا کا بنیادی مقصد شہریوں کی محفوظ شناخت کو یقینی بنانا اور دستاویزی جعل سازی کی روک تھام ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک آئی ڈی ایپ اسی وژن کی عملی توسیع ہے۔’’نہ قطار، نہ انتظار، تمام سہولیات آپ کے فون پر‘‘ کے سلوگن کے تحت متعارف کرائی گئی اس ایپ کا مقصد شہریوں کو بنیادی دستاویزی خدمات کیلیے نادرا دفاتر کے چکر لگانے سے بچانا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ