Jasarat News:
2025-11-14@10:33:17 GMT

جناح اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد رسول وفات پاگئے

اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT

جناح اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد رسول وفات پاگئے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: جناح اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر شاہد رسول دل کا دورہ پڑنے کے بعد انتقال کر گئے۔

وائس چانسلر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر امجد سراج نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق پروفیسر شاہد رسول کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔

ڈاکٹر شاہد رسول 11 ستمبر 2021 سے جناح اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز تھے اور ان کی خدمات کو میڈیکل شعبے میں نمایاں مقام حاصل تھا۔ ان کے انتقال پر اسپتال کے اہلکار اور طبی کمیونٹی میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پروفیسر شاہد رسول کی اچانک وفات سے جناح اسپتال کی انتظامی سرگرمیوں پر بھی اثر پڑنے کا امکان ہے اور اسپتال انتظامیہ نے ہنگامی اقدامات کے لیے متبادل انتظامات شروع کر دیے ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جناح اسپتال شاہد رسول اسپتال کے

پڑھیں:

سعودی شہزادی وفا بنت بندر آل سعود انتقال کرگئیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سعودی  شہزادی  وفا بنت  بندر  بن خالد بن عبدالعزیز   آل سعود انتقال کرگئیں۔

سعودی  پریس ایجنسی کے مطابق ایوان شاہی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ شہزادی وفا بنت بندر بن خالد بن عبد العزیز آل سعود انتقال کرگئی ہیں۔

ایوان شاہی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شہزادی وفا بنت بندر کی نماز جنازہ مسجد الحرام میں مغرب کی نماز کے بعد ادا کی گئی۔  نماز جنازہ میں سعودی شاہی خاندان، اعلیٰ حکام  اور شہری شریک ہوئے۔

ایوان شاہی نے متوفیہ کے لیے رحمت و مغفرت اور بلندی درجات کے علاوہ لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی ہے۔

ویب ڈیسک مرزا ندیم بیگ

متعلقہ مضامین

  • کراچی: جناح ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہد رسول انتقال کرگئے
  • جناح ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد رسول انتقال کرگئے
  • جے پی ایم سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر شاہد رسول انتقال کرگئے
  • کیمیکل انجینئرنگ کے ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر محمد علی انتقال کرگئے
  • لاہور، معروف ماہر تعلیم اور شاعر اہلبیتؑ پروفیسر محمد رضا زیدی انتقال کرگئے
  • توہین مذہب کے ملزم کا15روز میں ٹرائل مکمل کرنے کاحکم
  • کاشف شیخ ودیگر کی عرفان صدیقی اور پروفیسر عارفہ زہرا کی وفات پر تعزیت
  • سعودی شہزادی وفا بنت بندر آل سعود انتقال کرگئیں
  • مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پراظہار افسوس