لیاقت یونیورسٹی اسپتال کے نئے ایم ایس نے عہدے کا چارج سنبھال لیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)لیا قت یو نیو رسٹی ہسپتال حیدرآباد و جا مشورو کے نئے میڈ یکل سپر نٹنڈ نٹ ڈاکٹرسید ارشاد حسین کاظمی نے کہا ہے کہ ہمیں عوام کے اعتماد پر پورا اترنا ہے کیونکہ اسپتال میں مر یض اپنے بہتر علاج و معالجہ کیلئے امید لیکر آتے ہیں اور ہمیں ان مریضوں کو مایوس نہیں کرنا ہے،ہمیںاسپتال کو مزیداپ گریڈ کرنے کیلئے شب و روز محنت اور لگن سے کام کرنا ہے اور چند روز میں آپ خود اسپتال میں تبدیلیاں دیکھیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں ایڈ منسٹر یٹو افسران اور انچارجز شعبہ جات سے تعارفی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اے ایم ایس جنرل ڈاکٹرمحمد علی قائمخانی،اے ایم ایس جنرل ٹو ڈاکٹر مجیب الرحمن کلوڑ،ڈائریکٹر آئی سی یو ڈاکٹر کاشف علی میمن، اے ایم ایس ڈاکٹرنفیس حیدر چوہان،اے ایم ایس ڈاکٹر پونم جتوئی،اے ایم ایس ڈاکٹر علی نواز عباسی،آر ایم او جنرل ڈاکٹر فیصل میمن،آر ایم او ڈاکٹر سید اشفاق شاہ،رجسٹرار ایڈمن (سی او ڈی)ڈاکٹر رفیعہ اور دیگر افسران و انچارجز شعبہ جات بھی موجود تھے۔ڈاکٹرسید ارشاد حسین کاظمی نے کہا کہ مجھے یہاں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے کہ اسپتال میں تجربہ کار سینئر افسران موجود ہیں جنہوں نے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ہسپتال کی تعمیروترقی میں اپنا اہم کردار ادا کیا ہے لیکن ہمیں مزید محنت سے کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہم یہاں آنے والے مریضوں کا اعتماد بحال کرسکیں اور ٹیم ورک، نظم و ضبط اور شفافیت کے ذریعے ہسپتال کو صوبے کے مثالی اداروں میں شامل کیا جائے گااوربہت جلد ہم اس اسپتال کو اسٹیٹ آف آرٹ بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اے ایم ایس
پڑھیں:
کوٹری، بھل صفائی اور گیٹوں کی مرمت میں کرپشن کا انکشاف
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوٹری(جسارت نیوز)محکمہ ایریگیشن کے شبعہ سول میں بھل صفائی اور گیٹوں کی مرمت میں کروڑوں روپے کرپشن کی نذر ہونے کا انکشاف۔ فیڈر ڈویژن کوٹری بیراج ایمپلائز یونین عہدیداران کا افسران پر سنگین الزامات کی بوچھاڑ۔افسران پر ٹھکیداروں کے ساتھ ملی بھگت کرکے کام کاغذوں میں کرنے کا الزام۔تفصیلات کے مطابق فیڈر ڈویڑن کوٹری بیراج ایمپلائز یونین کے عہدیدار جنرل سیکریٹری اشرف کولاچی۔صدر اسماعیل خان۔قاضی رفیق ودیگر نے کوٹری پریس کلب پر ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ سندھ کے مختلف اضلاع میں نہروں کی بھل صفائی اور گیٹوں کی مرمت کیلئے ہر سال اربوں روپے بجٹ فراہم کرتی ہے جس میں 75فیصد کام سرکاری مشینری سے کرانے کی ہدایت ہے مگر افسران ٹھیکداروں سے ملی بھگت کرکے تمام کام کاغذوں میں دکھا کر ہڑپ کرجاتے ہیں جس وجہ سے ٹیل کے کاشت کاروں کو پانی کی قلت کا سامنا ہوتا ہے جبکہ اس وجہ سے کاشتکاری متاثر ہونے سے کاشتکاروں کو نقصان بھی اٹھانا پڑتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری مشینری سے کام نہ کرانے کے سبب وہ بھی تباہ ہورہی ہیں۔تمام تر معاملہ میں چیف انجینئر کوٹری بیراج۔چیف انجینئر ڈیولپمنٹ ڈرنیج۔ایم ڈی سیڈا اور ایگزیکٹیو انجیئرز ملوث ہیں جبکہ سیکریٹری ایریگیشن کے واضح احکامات کے باوجود سرکاری مشینری سے کام نہیں کرایا جاتا ہے جس وجہ سے ادارے کو کروڑوں روپے کا نقصان کا سامنا ہے۔انہوں نے نے ڈی جی نیب چیئرمین اینٹی کرپشن سندھ سمیت تحقیقاتی اداروں سے معاملہ کی شفاف تحقیقات کرانے کامطالبہ کیا ہے۔