اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیراعظم سے امریکی ناظم الامور نے ملاقات کی۔ وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے آئندہ ہفتہ اسلام آباد میں منعقد ہونے والے پاکستان اومان مشترکہ وزارتی کمشن کے 8 ویں اجلاس کے لیے پاکستان کے ایجنڈے کو حتمی شکل دینے کے لیے بین الوزارتی اجلاس کی صدارت کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں دوطرفہ تعاون کے تمام اہم شعبوں میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ نائب وزیراعظم نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، افرادی قوت کی برآمد اور بحری تعاون پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے پاک اومان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ایک جامع اور نتیجہ خیز نقطہ نظر پر زور دیا۔ انہوں نے اہم شعبوں میں ایم او یوز، تعلیم، لاجسٹکس اور قونصلر امور میں تعاون کو بڑھانے اور برآمدات سمیت روزگار کے مواقع کو فروغ دینے کی کوششوں کو ہم آہنگ کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ایم طارق باجوہ، سیکرٹریز برائے اقتصادی امور ڈویژن اور داخلہ کے علاوہ اومان میں پاکستان کے سفیر‘ وزارت خارجہ اور متعلقہ وزارتوں کے سینئر نمائندے شریک ہوئے۔ نائب وزیراعظم  اسحاق  ڈار سے امریکی  ناظم  الامور  نیٹلی  بیکر  نے  ملاقات  کی۔ ترجمان دفتر خارجہ  طاہر حسین  نے  بتایا  کہ اسحاق  ڈار نے  پاک  امریکہ  تعلقات  میں مثبت  پیش رفت  پر اطمینان  کا اظہار کیا۔  ملاقات  میں  فلسطین  اور  مشرق  وسطیٰ میں  امن  و  استحکام کی  کوششوں، مشرق  وسطیٰ  سے  متعلق  امریکہ  اور  عرب  و  اسلامی ممالک  کی کوششوں پر تبادلہ  خیال  کیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات

تصویر سوشل میڈیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔ 

وزیراعظم آفس کے اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا، ملاقات میں تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ 

اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں توانائی، روابط اور دفاع کے شعبوں میں کثیر الجہتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ 

اعلامیہ کے مطابق آذربائیجان کے صدر نے وزیراعظم کی دورہ پاکستان کی دعوت کو قبول کرلیا۔

اعلامیہ کے مطابق آذربائیجان کے صدر نے جنوبی ایشیاء میں علاقائی استحکام کو فروغ دینے میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

وزیراعظم نے کہا کہ آذربائیجان کی نگورنو کاراباغ کی فتح مقبوضہ کشمیر اور فلسطینی عوام کے لیے ایک امید کی کرن ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی سفیر کی امریکی محکمہ خارجہ کے اعلیٰ عہدیدار سے ملاقات، تعلقات کے فروغ پر گفتگو
  • وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، سرمایہ کاری میں تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
  • اسلام آباد: نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر ملاقات کررہی ہیں
  • وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات
  • فیلڈ مارشل سے برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال
  • چین اور ایران کا ایرانی جوہری مسئلے پر تفصیلی تبادلہ خیال
  • جنرل ساحر شمشاد کا برونائی کا دورہ، علاقائی اور عالمی سلامتی امور پر تبادلہ خیال
  • اسحاق ڈار سے ایشین فٹبال کنفیڈریشن کے صدر کی ملاقات
  • اسلام آباد:ایشیائی فٹ بال کنفیڈریشن کے صدرشیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات کررہے ہیں