فیلڈ مارشل عاصم منیر سے برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سر چارلس رولینڈ نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر اور برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سر چارلس رولینڈ کے درمیان جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کا خطے میں امن کے لیے مسلسل تعاون کی ضرورت کا اعادہ کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری اعلامیے کے مطابق برطانوی جنرل سر چارلس رولینڈ نے دہشت گردی کے خلاف افواجِ پاکستان کی کامیابیوں اور قربانیوں کو سراہا اور علاقائی امن کے لیے پاک فوج کی کاوشوں کی ستائش کی۔

اس سے قبل برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف نے جنرل ہیڈ کوارٹرز میں یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھائے جبکہ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے جنرل سر چارلس رولینڈ کو سلامی پیش کی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سر چارلس رولینڈ

پڑھیں:

صدر زرداری کی قطری وزیراعظم سے ملاقات، دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال

  تصویر سوشل میڈیا۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قطر کے وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ محمد بن عبدالرحمٰن بن جاسم آل ثانی سے دوحہ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ، تجارت اور سرمایہ کاری کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے اسرائیلی جارحیت کے مقابلے میں قطر کی قیادت کے اقدامات کو سراہا اور فیفا ورلڈ کپ 2022 کے کامیاب انعقاد پر قطری قیادت کو مبارک باد دی۔ 

اعلامیہ کے مطابق قطری وزیراعظم نے حالیہ پاک بھارت جنگ میں پاکستانی قوم اور افواج پاکستان کی بہادری کی تعریف کی۔

صدر مملکت نے قطر کو پاکستان میں بالخصوص اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ قطر کے وزیراعظم نے کہا قطر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کا حجم مزید بڑھائے گا۔ 

اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری، خاتونِ اول آصفہ بھٹو اور پاکستان کے سفیر نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

  • برطانوی چیف آف جنرل سٹاف کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
  • برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف کا دورہ جی ایچ کیو: فیلڈ مارشل سے ملاقات
  • برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف کا جی ایچ کیو کا دورہ
  • برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
  • برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے ملاقات
  • برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے ملاقات
  • جنرل ساحر شمشاد کا برونائی کا دورہ، علاقائی اور عالمی سلامتی امور پر تبادلہ خیال
  • چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد کا دورہ برونائی، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • صدر زرداری کی قطری وزیراعظم سے ملاقات، دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال