برطانوی چیف آف جنرل سٹاف کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 6th, November 2025 GMT
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) برطانیہ کی آرمڈ فورسز کے چیف آف دی جنرل سٹاف نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے برطانیہ کی آرمڈ فورسز کے چیف آف دی جنرل سٹاف نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکیورٹی پر تبادلۂ خیال کیا گیا، جبکہ دو طرفہ دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے اقدامات پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
پنجاب بھون میں ناشتے سے لطف اندوز ہوئے، تمام مراعات ارکان اسمبلی اور مہمانوں کیلیے ہیں،شرٹ کی جیب سے دہلی کا نقشہ نکال کر ڈائننگ ٹیبل پر پھیلا دیا
آئی ایس پی آر کے مطابق فریقین نے خطے میں امن و استحکام کے لیے مسلسل تعاون کی ضرورت پر زور دیا، برطانوی سی جی ایس نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان آرمی کی کامیابیوں کو سراہا۔ برطانوی سی جی ایس نے قربانیوں اور خطے میں امن واستحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔
اس سے قبل جی ایچ کیو آمد پر برطانوی سی جی ایس نے یادگار شہداءپر پھول رکھے اور شہدا ءکو خراج عقیدت پیش کیا۔ پاکستان آرمی کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
صدر آذربائیجان کا شہباز شریف کو فون، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کو یوم فتح تقریبات کی دعوت
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف اور آذر بائیجان کے صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں آذربائیجان کے صدر نے وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کو وکٹری ڈے پریڈ میں شرکت کی دعوت دی۔وزیرِاعظم شہباز شریف 8 نومبر کو ایک روزہ دورے پر آذربائیجان جائیں گے۔ دورہ آذربائیجان میں شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر آذربائیجان کے یومِ فتح کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان بھی باکو میں موجود ہوں گے۔ وکٹری ڈے پر وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ترک صدر طیب اردگان تینوں مہمان خصوصی ہوں گے۔ دورے میں وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کے صدر الہام علئیوف اور آذربائیجان کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے بھی ملاقات متوقع ہے، آذربائیجان میں یوم فتح کی تقریبات آذربائیجان کے مقبوضہ نگورنو کاراباخ کی آزادی اور آرمینیا کے خلاف فتح کے حوالے سے منائی جاتیں ہیں، جنگ میں پاکستان اور ترکیہ نے بھرپور انداز میں آذربائیجان کی حمایت کی تھی۔