برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف کا جی ایچ کیو کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, November 2025 GMT
فوٹو: آئی ایس پی آر
برطانیہ کی آرمڈ فورسز کے چیف آف دی جنرل اسٹاف نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے برطانیہ کی آرمڈ فورسز کے چیف آف دی جنرل اسٹاف نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ دو طرفہ دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فریقین نے خطے میں امن و استحکام کے لیے مسلسل تعاون کی ضرورت پر زور دیا، برطانوی سی جی ایس نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان آرمی کی کامیابیوں کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق برطانوی سی جی ایس نے قربانیوں اور خطے میں امن واستحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔
اس سے قبل جی ایچ کیو آمد پر برطانوی سی جی ایس نے یادگار شہدا پر پھول رکھے اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان آرمی کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: آئی ایس پی آر کے مطابق
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔