اسحاق ڈار سے ایشین فٹبال کنفیڈریشن کے صدر کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 6th, November 2025 GMT
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے پاکستان کے دورہ پر آئے ہوئے ایشین فٹ بال کنفیڈریشن کے صدر شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے پاکستان میں فٹ بال کے لیے ایشین فٹ بال کنفیڈریشن کی حمایت کو سراہتے ہوئے کھیل اور نوجوانوں کی شمولیت کے ذریعے علاقائی روابط کو مضبوط بنانے میں شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ کے کردار کی تعریف کی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
فوٹو: فائلوزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔
دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔