معروف بھارتی ہدایتکارہ و کوریوگرافر فرح خان نے انکشاف کیا ہے کہ اپنے فلمی کیریئر کے دوران انہیں ایک موقع پر ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا، جب ایک فلم ساز نے حدود پار کرنے کی کوشش کی۔

فرح نے یہ انکشاف اداکارہ ٹوئنکل کھنہ کے شو ’ٹو مچ ود ٹوئنکل اینڈ کاجول‘ میں گفتگو کے دوران کیا۔ فرح خان نے بتایا کہ ایک ڈائریکٹر ان کے کمرے میں گانے پر بات کرنے کے بہانے آیا اور ان کے پاس بیٹھ گیا۔ انہوں نے کہا کہ ’وہ میرے کمرے میں آیا تاکہ گانے پر بات کر سکے، میں بستر پر تھی اور وہ میرے پاس آ کر بیٹھ گیا۔ مجھے اسے وہاں سے لات مارنی پڑی‘۔

یہ بھی پڑھیں: فرح خان کا منیش پال کو تھپڑ: میرا کھانا کیوں چھینا؟

 ٹوئنکل کھنہ، جو اس واقعے کی عینی شاہد تھیں، نے بھی تصدیق کی کہ ’وہ فرح کے پیچھے پڑا ہوا تھا۔ فرح کو اُسے جسمانی طور پر لات مار کر وہاں سے ہٹانا پڑا۔ یہ واقعہ واقعی پیش آیا تھا‘۔

گفتگو کے دوران فرح خان نے اپنی کام کے تئیں وابستگی اور لگن کے بارے میں بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ وہ کامیاب ہیں، مگر بچپن کی مالی مشکلات کا خوف آج بھی اُنہیں محنت پر آمادہ رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ کا کنجوس اداکار کون ؟ فرح خان نے بھید کھول دیا

فرح خان کے بقول ’مجھے لگتا ہے کہ یہ ایک عدم تحفظ ہے۔ جب بچپن پیسوں کی کمی میں گزرتا ہے تو انسان ہمیشہ محنت کرتا رہتا ہے کہ اس کے بچوں کو وہ مشکلات نہ دیکھنی پڑیں۔ میں روز کام پر جاتی ہوں تاکہ ان کے لیے کچھ محفوظ کر سکوں‘۔

انہوں نے اکشے کمار کے کام کرنے کے انداز کی بھی مثال دی اور کہا، ’اس کے علاوہ مجھے کام کرنے اور باہر جانے میں مزہ آتا ہے۔ یہ تقریباً وہی ہے جو اکشے کرتا ہے۔ میں یہ کسی منفی انداز میں نہیں کہہ رہی، بلکہ میں اُس کی تعریف کرتی ہوں۔ یہ بہت قابلِ تعریف بات ہے کہ جب آپ جانتے ہیں کہ جو کام آپ کر رہے ہیں اس سے یہ نتیجہ نکلے گا اور ظاہر ہے کہ آپ اپنے کام سے محبت بھی کرتے ہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں: فرح خان کا مذاق کام آگیا، امیتابھ بچن کا ہاتھ سے لکھا خط موصول

واضح رہے کہ فرح خان نے صرف 15 برس کی عمر میں فلمی دنیا میں قدم رکھا، جب ان کے والد کی فلم ناکام ہونے کے بعد گھر کی مالی حالت بگڑ گئی تھی۔ انہوں نے ابتدا بطور رقاصہ، پھر کوریوگرافی میں نام کمایا، اور بعد ازاں کامیاب ہدایتکارہ کے طور پر فلمیں ’میں ہوں نا‘، ’اوم شانتی اوم‘ اور ’تیس مار خان‘ پیش کیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امیتابھ بچن فرح خان ہراسانی ہراسانی کے واقعات.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امیتابھ بچن ہراسانی کے واقعات انہوں نے

پڑھیں:

حمزہ علی عباسی کا سنگین بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف

فلم اور ٹی وی اسٹار حمزہ علی عباسی نے بچپن میں ایک سنگین بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

ایک حالیہ پوڈکاسٹ کے دوران حمزہ علی عباسی نے بتایا کہ وہ بےحد کم عمر میں گردوں کی ایک ایسی بیماری میں مبتلا ہوگئے تھے جس میں گردے فیل ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔ اداکار نے بتایا کہ 8 سے 12 برس کی عمر کے دوران وہ اس بیماری کی وجہ سے شدید تکلیف سے گزرے۔

اداکار نے بتایا کہ ان کی والدہ نے رو رو کر اللہ سے میری صحتیابی کیلئے دعائیں کیں اور پھر خدا نے انہیں شفا بخش دی۔ 

اس گفتگو کے دوران حمزہ علی عباسی نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے والدہ کی خواہش پر سی ایس ایس کا امتحان دیا تھا اور پولیس کے محکمے میں انہیں نوکری کی پیشکش بھی ہوئی تھی تاہم ان کا مزاج نوکری کرنے والا نہیں اس لئے انہوں نے ٹریننگ کے باوجود اسے بطور پیشہ اپنانے سے انکار کردیا۔ 

 

متعلقہ مضامین

  • حمزہ علی عباسی کا سنگین بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف
  • پشاور، ڈرگ فری مہم میں مبینہ بے قاعدگیوں کا انکشاف
  • چیٹ GPT ودیگر اے آئی پلیٹ فارمز سے متعلق پریشان کن انکشاف!
  • چیٹ جی پی ٹی جیسے تمام اے آئی پلیٹ فارمز سے متعلق پریشان کن انکشاف!
  • بھارتی جعلی سائنسدان کا ایران کو ایٹمی منصوبہ فروخت کرنے کی کوشش کا انکشاف
  • پشاور، ڈرگ فری مہم میں مبینہ بے قااعدگیوں کا انکشاف
  • انگلینڈ اور ویلز کی جیلوں میں قید تقریباً 40 ہزار قیدیوں کی رہائی کا انکشاف
  • 47فیصد پاکستانیوں نے کبھی ٹرین کا سفر نہیں کیا، سروے میں انکشاف
  • درانی کی سہیل آفریدی کی تعریف،شہباز شریف پر تنقید