فرانس کے جنوبی حصے میں واقع شہرایگڈے میں ایک خاتون پر ان کی بلی کے پڑوسی کے باغ میں بار بار جانے پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ 

بلی کا نام ریمی ہے اور مالکہ خاتون کا نام ڈومینیک بتایا گیا ہے۔ ہوا کچھ یوں کہ پڑوسی نے شکایت کی کہ بلی بار بار ان کے باغ میں گھستی ہے، گندگی کرتی ہے اور گیلے پلستر پر پنجے کے نشانات چھوڑتی ہے۔ 

عدالت نے خاتون کو تقریباً 1,250 یورو کا جرمانہ عائد کیا ہے، جو امریکی ڈالر کے حساب سے تقریباً $1,400 کے برابر ہیں اور پاکستانی روپوں میں 3 لاکھ 93 ہزار۔ 

اس کے علاوہ، عدالت نے فیصلہ دیا کہ اگر بلی دوبارہ پڑوسی کے باغ میں جائے گی تو مالکہ کو ہر واقعے کے لیے 30 یورو جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔ 

یہ ایک غیر معمولی کیس ہے کیونکہ عام طور پر پالتو جانوروں کے آزاد چلنے پھرنے پر اس قدر جرمانہ دیے جانے کی مثال کم دیکھنے کو ملتی ہے۔ پالتو جانوروں، خصوصاً بلیوں، کا آزاد گھومنا فرانسیسی دیہی اور شہری علاقوں میں عام ہے اور اس پر قانونی اقدامات کا تسلسل نیا رجحان ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار

اسکرین گریب/ ایکس 

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چینی چڑیا گھر میں جانور گرمی کی شدید لہر سے کیسے محفوظ رہتے ہیں؟
  • نیٹ پیپر لیک: دہلی سے اٹھنے والا احتجاج بھارت بھر میں پھیل گیا، دہلی یونیورسٹی نے طلبہ کو جنتر منتر جانے سے روک دیا
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • مزہ کرکرا: اے آئی سے بنے جعلی جانوروں نے اصلی ویڈیوز بھی مشکوک بنادیں
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار