عدالتی حکم کے باوجود شیخ رشید کو بیرونِ ملک جانے سے روک دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, November 2025 GMT
سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بیرونِ ملک جانے سے روک دیا گیا، حالانکہ لاہور ہائیکورٹ نے ان کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (PCL) اور پروویژنل نیشنل آئیڈنٹیفکیشن لسٹ (PNIL) سے نکالنے کا حکم جاری کیا تھا۔
شیخ رشید کے مطابق وہ عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہو رہے تھے۔ ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے بتایا کہ جسٹس صداقت علی خان نے انہیں عمرے پر جانے کی اجازت دی تھی اور عدالتی حکم نامہ متعلقہ اداروں کو بھی ارسال کر دیا گیا تھا۔ ان کے بقول، عدالت نے واضح ہدایت کی تھی کہ کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ کی جائے۔
اسلام آباد : سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے آرڈر کے باوجود عمرہ پر جانے سے اسلام آباد ائیر پورٹ پر روک لیا گیا#sheikhrasheed #SheikhRasheed pic.
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) November 5, 2025
سابق وزیرِ داخلہ نے مزید کہا کہ ایئرپورٹ پہنچنے پر امیگریشن حکام نے مجھے سفر سے روک دیا، حالانکہ میں نے انہیں عدالت کا حکم نامہ بھی دکھایا۔ اب میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر کرنے کے لیے جسٹس صداقت علی خان کی عدالت سے رجوع کروں گا۔
شیخ رشید نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس ملک میں ہائی کورٹ کا حکم نہ مانا جائے، وہاں انسان صرف آسمان کی طرف دیکھ کر اللہ سے مدد مانگ سکتا ہے۔ اللہ مجھے عمرہ بھی کروائے گا اور انہیں اپنے فیصلے پر شرمندہ بھی ہونا پڑے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد ایئر پورٹ سعودی عرب سعودی عربیہ شیخ رشید عمرہ لاہور ہائیکورٹ
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد ایئر پورٹ سعودی عربیہ لاہور ہائیکورٹ
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔