بجلی کے بل کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
اشاعت کی تاریخ: 6th, November 2025 GMT
—فائل فوٹو
بجلی کے بل کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر نیپرا نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔
ڈسکوز نے جولائی تا ستمبر 2025 کی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کی تھی، جس میں بجلی صارفین کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کا اضافہ مسترد کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
بجلی صارفین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں ایک بار پھر کیپسٹی پیمنٹس میں اضافہ ہوا ہے، جولائی تا ستمبر بجلی کا گردشی قرضہ پھر بڑھ گیا ہے، بجلی صارفین بلوں میں تین روپے کا سرچارج ادا کر رہے ہیں، ایسا لگ رہا ہے کہ گردشی قرض بڑھتا ہی جائے گا۔
نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ حکومتی پیکج کے بارے میں ہمارے پاس تحریری طور پر ابھی تک کچھ نہیں آیا۔
نمائندہ جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ کیپسٹی چارجز دوبارہ بڑھنا الارمنگ ہے۔
نیپرا حکام نے کہا کہ سرکلر ڈیٹ بڑھنے کی 2 وجوہات ہیں، بجلی کمپنیوں کا نقصان بڑھنا اور وصولیوں میں کمی گردشی قرض میں اضافے کی وجوہات ہیں، ڈسکوز کے نقصانات 87 ارب بڑھنا گردشی قرضے میں اضافے کا ایک سبب ہے، ریکوریز کی شرح 84 ارب کم رہنا بھی گردشی قرضے میں اضافے کی ایک وجہ ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ
پڑھیں:
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے بعد پنشن میں بھی اضافہ
پشاور (نیوز ڈیسک) سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، پنشن میں 7 فیصد اضافہ یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے صوبائی سرکاری پنشنرز کے لیے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
حکومتی اعلامیے میں کہا گیا کہ پنشن میں 7 فیصد اضافہ یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوگیا اور اس سے تمام صوبائی سرکاری پنشنرز مستفید ہو سکیں گے۔
محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں پنشن میں اضافے کے حوالے سے اہم نکات اور شرائط واضح کی گئی ہیں۔
جس میں کہا ہے کہ یہ 7 فیصد اضافہ 30 جون 2026 تک حاصل کردہ نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا اور یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے کے حقدار ہوں گے۔
یہ اضافہ فیملی پنشن اور کمپیشنٹ الاؤنس کے کیسز پر بھی یکساں طور پر لاگو ہوگا۔
اس کے علاوہ بیرون ملک مقیم صوبائی حکومت کے اہل پنشنرز بھی مقررہ شرائط و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ 7 فیصد اضافہ پہلے سے ملنے والی کسی بھی “خصوصی اضافی پنشن” پر لاگو نہیں ہوگا۔
خیبرپختونخوا حکومت کے اس اقدام کو صوبے کے لاکھوں ریٹائرڈ ملازمین اور ان کے خاندانوں کے لیے موجودہ معاشی صورتحال میں ایک بڑا ریلیف قرار دیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں۔سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے