ایبٹ آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ایک بار پھر واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی افواج دفاع وطن کے لیے مکمل طور پر تیار اور پرعزم ہیں اور اگر کسی نے ملک کی سالمیت پر حملہ کرنے کی کوشش کی تو اس کا جواب انتہائی سخت اور بھرپور قوت کے ساتھ دیا جائے گا۔

یہ بات انہوں نے ایبٹ آباد میں مختلف جامعات کے اساتذہ اور طلبہ سے ایک خصوصی نشست کے دوران کہی، جس میں بڑی تعداد میں تعلیمی شعبے سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔ اس ملاقات میں ملکی سلامتی، پاک افغان سرحدی صورتحال، دہشت گردی کے خاتمے اور ’’معرکۂ حق‘‘ جیسے اہم موضوعات پر کھل کر تبادلہ خیال کیا گیا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی اور فتنۃ الخوارج کے خلاف کامیاب اور فیصلہ کن کارروائیاں کی ہیں، جس کے نتیجے میں ملک میں امن و استحکام کی فضا بحال ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج دشمن قوتوں کی تمام سازشوں سے مکمل طور پر باخبر ہے اور قوم کے تعاون سے ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اس موقع پر طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر پھیلنے والی منفی مہمات اور جھوٹی خبروں سے ہوشیار رہنا وقت کی ضرورت ہے۔ دشمن عناصر نوجوان نسل کے ذہنوں کو گمراہ کرنے کے لیے مختلف حربے استعمال کر رہے ہیں، اس لیے طلبہ کو ذمے داری کے ساتھ درست اور مصدقہ معلومات کی جانچ کرنی چاہیے۔

خصوصی نشست کے دوران اساتذہ اور طلبہ نے شہدا اور غازیانِ وطن کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ وائس چانسلر ہزارہ یونیورسٹی ڈاکٹر اکرام اللہ خان نے کہا کہ پاک فوج ملک کی اصل شناخت اور حب الوطنی کی علامت ہے، جو ہمیشہ محاذِ اول پر قوم کے تحفظ کے لیے سرگرم رہتی ہے۔

طلبہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ڈی جی آئی ایس پی آر کی گفتگو سے ملکی سلامتی کے معاملات پر گہری سمجھ اور اعتماد حاصل ہوا۔ انہوں نے کہا کہ  اس نشست نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی جھوٹی افواہوں اور پروپیگنڈے کے بارے میں حقیقی معلومات فراہم کیں اور ان کے ذہنوں سے کئی غلط فہمیاں دور ہوئیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ کہ پاک

پڑھیں:

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائمقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اہم اجلاس31 جولائی کو طلب کر لیا گیا جس میں صدر پاکستان و چانسلر کی ہدایات پر قائمقام وی سی کی تعیناتی سے متعلق ایجنڈے پر دوبارہ غور کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان نے 24اپریل کو ریفرنس وزارت تعلیم کو بھجوایا ہے جس میں بطور چانسلر پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن ایکٹ کی شق8(6)کے تحت سینٹ کے 17ویں اجلاس کے ایجنڈا نمبر13پر دوبارہ غور کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

دستیاب دستاویز کے مطابق 5 جنوری2026 کو ہونے والے سینیٹ کے17ویں اجلاس میں سابق وائس چانسلر پروفیسر حناطیبہ خلیل کو بطور وائس چانسلر کام جاری رکھنے کی منظوری دی گئی حالانکہ پروفیسر حنا طیبہ خلیل دو ٹرم مکمل کر چکی تھیں۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم نے بھی پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن کے سینٹ اجلاس (جس میں حناطیبہ خلیل کو قائمقام وائس چانسلر ذمہ داریاں جاری رکھنے کی منظوری دی) کو کالعدم قرار دینے کی سفارش کر رکھی۔

قائمہ کمیٹی کی چیئرپرسن بشری انجم بٹ نے اجلاس کے دوان کہا تھا کہ عبوری وائس چانسلر کی تعیناتی سے متعلق ایوان صدر نے واضح کیا تھا کہ ایجنڈے کی منظوری نہیں لی گئی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ بشری انجم بٹ نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن کی وائس چانسلر کی تعیناتی سے متعلق ریفرنس ایوان صدر کو بھجوایا جس میں کہا گیا کہ انسٹی ٹیوٹ کے فیکلٹی ممبران ،افسران اور سٹیک ہولڈرز کی جانب سے الزامات لگائے کہ پروفیسر حناطیبہ خلیل وائس چانسلر بد انتظامی اور اختیارات کے غلط استعمال کی پریکٹس میں ملوث ہیں۔

انسٹی ٹیوٹ کی پروکیورمنٹ اور مالی معاملات میں بے ضابطگیوں سمیت انسٹی ٹیوٹ میں گورننس کے بدترین صورتحال ہے، اس کے علاوہ گرلز ہاسٹل کی تعمیر سے متعلق 450 ملین کے ٹینڈرز میں مبینہ بے ضابطگیاں بھی ہوئی ہیں۔

ایوان صدر نے سینیٹر بشری انجم بٹ کی جانب سے بھجوائے گئے ریفرنس پر اپنی سفارشات وزارت تعلیم کو بھجوا دی ہیں،

وزارت تعلیم کے ذرائع نے سینیٹ اجلاس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایوان صدر کی ہدایات کی روشنی میں سینئر فیکلٹی ممبر کو ہی قائمقام وائس چانسلر پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن تعینات کیا جائے گا اور اس حوالے سے سنیارٹی لسٹ منگوا لی گئی ہے،

متعلقہ مضامین

  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی