کے پی میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 74 کیسز رپورٹ
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
خیبرپختونخوا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 74 تصدیق شدہ کیسز سامنے آگئے ہیں۔
محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں اس وقت ڈینگی کے فعال کیسز کی تعداد 304 ہے۔
صوبائی محکمہ صحت نے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں رواں سال ڈینگی متاثرہ کیسز کی کل تعداد 3 ہزار 939 ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے متاثرہ 23 نئے مریض مختلف اسپتالوں میں داخل کئے گئے۔
صوبے کے مختلف اسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 33 ہے۔ رواں سال ڈینگی کے کل 1 ہزار 628 مریض اسپتال میں داخل کئے گئے۔
علاوہ ازیں ڈینگی سے متاثرہ 3 ہزار 633 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ رواں سال ڈینگی سے 2 مریضوں کی موت واقع ہو چکی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈینگی کے
پڑھیں:
سندھ بھر میں جنوری تا نومبر ڈینگی سے 22 اموات، 18 ہزار متاثر
کراچی ایسٹ میں 3، ضلع سینٹرل میں 1، ضلع ویسٹ میں 2، ضلع ملیر میں 3، ضلع کیماڑی میں 1، حیدرآباد میں 9، جامشورو میں 1، ٹنڈو محمد الایار میں 1، ٹنڈو محمد خان میں ایک موت واقع ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروس سندھ کے ویکٹر بورن ڈیزیز کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں جنوری سے نومبر 2025ء تک ڈینگی سے ہونے والی اموات کی تعداد 22 ہوگئی، جس میں کراچی ایسٹ میں 3، ضلع سینٹرل میں 1، ضلع ویسٹ میں 2، ضلع ملیر میں 3، ضلع کیماڑی میں 1، حیدرآباد میں 9، جامشورو میں 1، ٹنڈو محمد الایار میں 1، ٹنڈو محمد خان میں ایک موت واقع ہوئی۔ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروس سندھ کے ویکٹر بورن ڈیزیز کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں جنوری سے نومبر 2025ء تک ڈینگی سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 18 ہزار 728 ہوگئی۔