Jasarat News:
2025-12-08@02:47:10 GMT

سندھ کی ثقافت اسلامی ثقافت ہے،پروفیسر سہیل شارق

اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی سندھ کے نائب قیم پروفیسر سہیل شارق نے کہا ہے کہ سندھ کی ثقافت اسلامی ثقافت ہے سندھی زبان میں سب سے پہلے قرآن کا ترجمہ ہوا یہ بات انھوں نے سندھی کلچر ڈے کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے طلباء سے کہی انھوں نے کہا کہ سندھ ثفاقتی حوالے سے بہت اہم رہا ہے اور اسے باب السلام کہا جاتا ہے یہاں کے عظیم شاعر شاہ عبدالطیف بھٹائی ؒ ہوں یا سچل سرمتؒ انھوں نے اسلام کی تعلیمات اپنی شاعری کے زریعے دی اور لوگوں کو امن اور بھائی چارے کا درس دیا انھوں نے کہا سندھی زبان میں سب سے پہلے قرآن کریم کا ترجمہ ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ سندھ اسلام کا گہوارہ رہا ہے انھوں نے کہا سندھ کے اندر مہمان نوازی کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے انھیں زبان کی صوبائیت کی بنیادی پر ایک سازش کے تحت لڑایا گیا تھا جس کا نقصان پورے سندھ نے اُٹھایا لیکن سندھ دشمنوں کی وہ سازش آج ناکام ہو گئی ہے اور پورے سندھ آج عصبیت اور لسانیت کی باتیں ختم ہو چکی ہیں انھوں نے اگر ہمیں سندھ میں ترقی دیکھنی ہے اور عوام کو خوش حال دیکھنا ہے تو پھر ہمیں موجودہ حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کرنا ہو گا جن کی لوٹ مار کی وجہ سے آج سندھ کی عوام سفر کر رہی ہے انھوں نے کہا ہمیں چہرے نہیں پورا نظام بدلنا ہوگا اور اس میں طالب علم نہایت اہم رول ادا کر سکتے ہیں اس موقع پر پروفیسر طارق راجپوت پروفیسر علی بہادر سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔

نمائندہ جسارت سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: انھوں نے کہا

پڑھیں:

سندھی ثقافت پاکستان کی متنوع ثقافتی گلدستے میں ایک خوش رنگ پھول ہے، بلاول بھٹو زرداری

یوم ثقافت پر پیغام میں چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ سندھ کی اجرک، ٹوپی، شاعری اور موسیقی صرف علامتیں نہیں بلکہ اس انڈس سویلائیزیشن کی زندہ دھڑکن ہیں جو ہزاروں برسوں سے انسانیت کو محبت، ہم آہنگی اور پرامن بقائے باہمی کے اصول سکھاتی آئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یوم ثقافتِ سندھ کے موقع پر سندھ کے عوام سمیت پوری پاکستانی قوم کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاس کی جانب سے جاری کردہ پریس رلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ سندھی ثقافت پاکستان کی متنوع ثقافتی گلدستے میں ایک روشن و خوش رنگ پھول ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی ثقافت دنیا کی قدیم ترین اور مضبوط تہذیبوں میں سے ایک کی وارث ہے، جس کی دانائی، سخاوت اور انسان دوستی نسل در نسل دلوں کو روشن کرتی آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کی اجرک، ٹوپی، شاعری اور موسیقی صرف علامتیں نہیں بلکہ اس انڈس سویلائیزیشن کی زندہ دھڑکن ہیں جو ہزاروں برسوں سے انسانیت کو محبت، ہم آہنگی اور پرامن بقائے باہمی کے اصول سکھاتی آئی ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے ہر وفاقی اکائی کی ثقافتی شناخت کے تحفظ، احترام اور جشن کے پختہ عزم کو دہراتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ ان کی پارٹی ثقافتی ترقی کو فروغ دینے، درخشاں روایات کے تسلسل اور اس امر کو یقینی بنانے کا سلسلہ جاری رکھے گی کہ ثقافتی وقار اور قومی ترقی ساتھ ساتھ آگے بڑھتے رہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سکھرمیں سندھ ثقافت کا دن جوش وخروش سے منایاگیا
  • کندھ کوٹ: سندھی میڈیا کی کال پر یوم ثقافت کا دن جوش وخروش سے منایاگیا
  • کراچی، حیدر آباد، سکھر سمیت سندھ بھر میں سندھی ثقافت کا دن منایا گیا
  • سندھ ثقافت ڈے جوش وخروش سے منایا جا رہا ہے
  • گورنر سندھ کی سندھی کلچر ڈے پر قوم کو مبارکباد
  • سندھی ثقافت کا دن: صدر آصف زرداری کا رواداری اور قومی ہم آہنگی پر زور
  • کراچی سمیت سندھ بھرمیں آج سندھی ثقافت کا دن منایا جا رہا ہے  
  • سندھی ثقافت کا دن آج منایا جارہا ہے، بچوں اور بڑوں میں جوش و خروش
  • سندھی ثقافت پاکستان کی متنوع ثقافتی گلدستے میں ایک خوش رنگ پھول ہے، بلاول بھٹو زرداری