کراچی، حیدر آباد، سکھر سمیت سندھ بھر میں سندھی ثقافت کا دن منایا گیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
کراچی، حیدر آباد، سکھر، جیکب آباد، میر پور خاص، نواب شاہ، تھر پارکر سمیت سندھ بھر میں سندھی ثقافت کا دن منایا گیا۔
شرکاء نے روایتی اجرک اور ٹوپی پہن کر ثقافت سے محبت کا عملی اظہار کیا اور سندھی گیتوں پر رقص کیا۔
کراچی اور حیدرآباد میں شہر کے مختلف مقامات سے ریلیاں نکالی گئیں، مرد خواتین اور بچوں نے ثقافتی لباس زیب تن کئے، شرکاء تقافتی گیتوں پر جھومتے رہے۔
سکھر کے مختلف علاقوں میں ریلیوں کا انعقاد کیا گیا، شرکاء نے سندھی گیتوں پر رقص کر کےخوشی کا اظہار کیا، جوگی برادری نے سٹی پوائنٹ سے گلوب چوک تک ریلی نکالی۔
میر پور خاص میں سندھی ثقافت کے دن کے موقع پر ملاکھڑے کے مقابلے ہوئے اور تقریبات منعقد کی گئیں۔
جیکب آباد، ٹھٹہ، لاڑکانہ، خیر پور، نوشہرو فیروز، نواب شاہ، گھوٹکی، عمر کوٹ، سانگھڑ، تھر پارکر سمیت سندھ بھر میں شہریوں نے سندھی ٹوپی اجرک پہن کر سندھی ثقافت سے محبت کا اظہار کیا۔
نصیر آباد، جعفر آباد، سبی، حب سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی سندھی کلچرے ڈے جوش و جذبے سے منایا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سندھی ثقافت
پڑھیں:
فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
فوٹو: آئی ایس پی آرفیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن جواب اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے گا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔