data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کرپشن مقدمات میں اپنے خلاف کیسز کے خاتمے اور معافی کی اپیل اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزیوگ سے کی ہے تاکہ ملکی مفاد میں یکسوئی کے ساتھ کام جاری رکھ سکیں۔

عالمی میڈیا رپورٹس  کے مطابق نیتن یاہو نے حماس اور حزب اللہ کے خلاف اپنی کارروائیوں کو اپنی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مقدمات کی وجہ سے ملکی مفاد کے امور میں تاخیر ہوتی ہے اور وقت ضائع ہوتا ہے، انہوں نے اپیل میں کہا کہ ملکی حالات اور خطرات کے پیش نظر انہیں بلا رکاوٹ کام کرنے کی ضرورت ہے۔

صدر اسحاق ہرزیوگ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ نیتن یاہو کی درخواست کا فیصلہ صرف ریاست اور اسرائیلی معاشرے کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں گے اور اس معاملے پر جارحانہ بیانات ان کے فیصلے کو متاثر نہیں کریں گے،  صدر نے یقین دہانی کرائی کہ درخواست کو بہت مناسب اور محتاط انداز میں زیر غور لایا جائے گا۔

علاوہ ازیں صدر نے عوام سے ویب سائٹ کے ذریعے رائے دینے کی دعوت دی ہے تاکہ عزت اور احترام کے ساتھ مباحثے اور اصلاحی تنقید کو خوش آمدید کہا جا سکے،  یہ معاملہ ملک میں شدید بحث و تنقید کا باعث بھی بن رہا ہے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نیتن یاہو

پڑھیں:

اقتدار چھوڑنے کیلئے نتین یاہو پر دباؤ میں اضافہ

امریکی صدر نے رواں مہینے کے آغاز میں ایک خط کے ذریعے اسحاق ہرتزوگ سے درخواست کی کہ وہ نیتن یاہو کو معافی دینے پر غور کریں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق صیہونی وزیراعظم "نفتالی بینٹ" نے کہا کہ گزشتہ سالوں کے دوران موجودہ وزیراعظم "نیتن یاہو" نے اسرائیل کو انتشار اور خانہ جنگی کی جانب دھکیل دیا۔ انہوں نے ایک ایسے معاہدے کی حمایت کا اعلان کیا جس کے تحت نیتن یاہو کی سیاسی زندگی کے خاتمے کے بعد انہیں معافی دے دی جائے۔ واضح رہے كہ نیتن یاہو نے آج اتوار کو باضابطہ طور پر صیہونی صدر "اسحاق ہرتزوگ" سے بدعنوانی کے الزامات بشمول رشوت، فراڈ اور اعتماد میں خیانت کے مقدمات میں معافی کی درخواست کی۔ البتہ قابل غور نکتہ یہ ہے کہ انہوں نے اس درخواست میں ہرگز اپنی غلطی تسلیم نہیں کی۔ یہ بھی یاد رہے کہ امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرمپ" نے رواں مہینے کے آغاز میں ایک خط کے ذریعے اسحاق ہرتزوگ سے درخواست کی تھی کہ وہ نیتن یاہو کو معافی دینے پر غور کریں۔ امریکی صدر نے کہا کہ نتین یاہو کے خلاف بنائے گئے مقدمات سیاسی اور ناقابل جواز ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے نیتن یاہو کو عہدہ چھوڑنے کی بڑھتی ہوئی درخواستوں کے باوجود، اسرائیل کے چینل 15 نے وزیر اعظم کے قریبی ذرائع کے حوالے سے کہا کہ وہ کبھی بھی سیاست سے دستبردار نہیں ہوں گے اور نہ ہی اپنی غلطیوں کا اعتراف کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیلی وزیراعظم کی کرپشن مقدمات پر معافی کی اپیل؛ صدر کا اہم بیان سامنے آگیا
  • اسرائیلی وزیراعظم نے کرپشن مقدمات میں معافی کی درخواست کردی
  • نیتن یاہو کی صدارتی معافی کے خلاف تل ابیب میں شدید احتجاج
  • اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی اپنے خلاف کرپشن کے مقدمات میں صدارتی معافی کی درخواست
  • نیتن یاہو نے اسرائیلی صدر سے کرپشن کے مقدمے میں4 معافی کی درخواست کردی
  • اقتدار چھوڑنے کیلئے نتین یاہو پر دباؤ میں اضافہ
  • اسرائیلی وزیراعظم نے صدر سےکرپشن کیس میں معافی کی درخواست کردی
  • اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی صدر سے کرپشن کیس میں معافی کی درخواست
  • بدعنوانی کیس: نیتن یاہو کی اسرائیلی صدر سے معافی کی درخواست