انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے فٹبال کوچ کا ککری فٹبال گراؤنڈ کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT
انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے فٹبال کوچ جوشووا نے پیر کو لیاری ککری فٹبال گراؤنڈ کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد لیاری کے مشہور فٹبال گراؤنڈز، یہاں کے کھیل کے ماحول، نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں اور تربیتی نظام کا تفصیلی جائزہ لینا تھا۔
جوشووا نےلیاری فٹبال اکیڈمی کے جنرل سیکریٹری شاہزیب زبیر کے ہمراہ مختلف عمر کے فٹبالرز کی میدان میں شاندار کارکردگی۔ اسکلز اور فٹبال کی سمجھ بوجھ کا عملی مظاہرہ دیکھا اور ان کی شاندار پرفارمنس کو سراہا۔
اس موقع پر کوچ جوشووا نے کہا کہ لیاری کا ٹیلنٹ کسی سے چھپا ہوا نہیں ہے بلکہ پوری دنیا جانتی ہے کہ کراچی کا یہ قدیم علاقہ فٹبال کے بہترین کھلاڑی پیدا کرتا ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ ہم لیاری کے بچوں کو بھرپور مواقع فراہم کریں گے تاکہ وہ بین الاقوامی سطح پر اپنا ٹیلنٹ دکھا سکیں۔
جوشووا کے مطابق آئندہ سال انگلینڈ، ابو ظبی اور دبئی میں ہونے والے انٹرنیشنل فٹبال ایونٹس کے لیے لیاری کے انڈر 10 اور انڈر 12 کیٹیگری کے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کر کے ان کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تربیت دی جائے گی اور ان کی صلاحیتوں کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جائے گا۔
جوشووا نے نے کھلاڑیوں کو فٹبال کے حوالے سے خصوصی مہارتیں سکھائیں اور کھیل کی عملی تربیت فراہم کی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
فٹبال ورلڈکپ ڈرا تقریب‘ امریکہ کا ویزوں سے انکار‘ ایران کا بائیکاٹ
لاہور (سپورٹس رپورٹر) ایران کی فٹبال فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ تہران اگلے ہفتے واشنگٹن میں ہونے والی فٹبال ورلڈکپ 2026ء فائنلز کی ڈرا تقریب کا بائیکاٹ کرے گا کیونکہ امریکہ نے وفد کے متعدد ارکان کو ویزے جاری کرنے سے انکار کردیا ہے۔ ایرانی فٹبال فیڈریشن کے ترجمان نے بتایا کہ ہم نے فیفا کو آگاہ کر دیا ہے کہ کیے گئے فیصلوں کا کھیل سے کوئی تعلق نہیں اور ایرانی وفد کے ارکان ورلڈکپ ڈرا میں شرکت نہیں کریں گے۔ ایرانی سپورٹس ویب سائٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکہ نے وفد کے کئی ارکان، جن میں فیڈریشن کے صدر مہدی تاج بھی شامل ہیں، کو ویزا جاری کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ فیڈریشن کے صدر مہدی تاج نے اس فیصلے کو سیاسی قرار دیتے ہوئے مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے فیفا کے سربراہ کو بتایا ہے کہ یہ مکمل طور پر سیاسی مؤقف ہے اور فیفا کو چاہیے کہ وہ امریکہ کو اس رویے سے روکنے کا حکم دے۔ وفد کے 4 ارکان، جن میں کوچ امیر غالب بھی شامل ہیں، کو 5 دسمبر کو ہونے والے ڈرا کیلئے ویزے جاری کر دیے گئے ہیں۔ ایران نے فیفا ورلڈکپ 2026ء کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔