data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

تل ابیب: اسرائیلی فوج نے اعلیٰ افسران کے لیے موبائل فون کے استعمال کے ضوابط مزید سخت کرتے ہوئے اینڈرائیڈ فونز پر پابندی عائد کر دی ہے،  نئے حکم نامے کے تحت لیفٹیننٹ کرنل کے رینک اور اس سے اوپر کے تمام کمانڈرز کو سرکاری رابطوں کے لیے صرف ایپل کے آئی فون استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اس اقدام کا مقصد اعلیٰ افسران کے موبائل فونز میں ممکنہ ہیکنگ یا دراندازی کے خطرات کو کم کرنا ہے،  نئی ہدایات کے تحت سرکاری موبائل فونز کا آپریٹنگ سسٹم یکساں رکھا جائے گا تاکہ سکیورٹی کنٹرولز، اپ ڈیٹس اور نگرانی آسان ہو سکے۔

سکیورٹی حکام پہلے ہی فوجیوں کو ہیکنگ کے خطرات سے آگاہ کرتے رہے ہیں اور ماضی میں اسرائیلی فوج نے بتایا تھا کہ حماس نے غزہ سرحد پر تعینات فوجیوں سے معلومات حاصل کرنے کے لیے واٹس ایپ کا استعمال کیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ اقدام چیف آف اسٹاف کے حکم پر کیا گیا اور اس کی بنیاد یہ خدشہ تھا کہ بعض چینی ساختہ گاڑیاں حساس معلومات کے لیک ہونے یا جاسوسی کے لیے استعمال ہو سکتی ہیں، کچھ چینی گاڑیوں کے آن بورڈ سسٹمز کے ذریعے حساس ڈیٹا بیرونی سرورز کو منتقل ہو سکتا ہے۔

یہ اقدام اسرائیل کی فوجی معلومات کی حفاظت اور اعلیٰ افسران کے رابطوں کی سکیورٹی کو مضبوط بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: افسران کے کے لیے

پڑھیں:

سپریم کورٹ کے 19 افسران، ملازمین کی خدمات وفاقی آئینی عدالت کے سپرد

سپریم کورٹ: فائل فوٹو 

سپریم کورٹ کے 19 افسران اور ملازمین کی خدمات وفاقی آئینی عدالت کے سپرد  کردی گئی، رجسٹرار سپریم کورٹ نے رجسٹرار آئینی عدالت کو خط لکھوا دیا۔

خط میں کہا گیا کہ ڈپٹی رجسٹرار عباس زیدی کی خدمات آئینی عدالت کے سپرد کردی گئیں، اسسٹنٹ رجسٹرار ارشاد حسین، شاہد حبیب انصاری، غلام رضا کی خدمات آئینی عدالت کے سپرد کی گئیں۔

کورٹ ایسوسی ایٹ کاشف ضیاء کی خدمات بھی آئینی عدالت کےسپرد کردی گئیں، 3 جوڈیشل اسسٹنٹ افسران اور پروٹوکول افسر فیصل ندیم کی خدمات بھی آئینی عدالت کے سپرد کردی گئیں۔

متعلقہ مضامین

  • پشاور، بی آر ٹی مین روٹ پر ہر قسم کے رکشوں اور لوڈرز پر پابندی عائد
  • راولپنڈی میں 3 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ، جلسے، جلوسوں پر پابندی عائد
  • سپریم کورٹ کے 19 افسران، ملازمین کی خدمات وفاقی آئینی عدالت کے سپرد
  • بی آر ٹی مین روٹ پر ہر قسم کے رکشوں اور لوڈرز پر پابندی عائد
  • بی آر ٹی مین روٹ پر ہر قسم کے رکشوں اور لوڈرز پر پابندی عائد
  • بی آر ٹی مین روٹ پر ہر قسم کے رکشوں اور لوڈرز پر پابندی عائد
  • اسرائیلی وزیراعظم نے کرپشن مقدمات میں معافی کی درخواست کردی
  • الیکشن کمیشن نے این اے 18 ہری پور کے ضمنی انتخاب پر عائد کردہ الزامات مسترد کر دیے
  • وزیر اعلی پنجاب کاایک اور انقلابی منصوبہ