اپنے ردعمل میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ پاکستان کی نظریاتی بنیادوں میں شامل تھا، ہے اور رہے گا۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ حواس باختہ ہوگئے ہیں۔ بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر ردعمل میں میئر کراچی نے کہا کہ جنگی اور سفارتی ناکامیوں پر بھارتی وزیر دفاع کے الزامات بوکھلاہٹ کی علامت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے خلاف بیانات پاکستان کی حالیہ سفارتی برتری کا ثبوت ہیں، انڈس ویلی کی تاریخ بدلنے کا بھارتی خواب چکنا چور ہی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ برصغیر میں اسلام کا پہلا دروازہ سندھ تھا، انگریز دور میں سندھ کو زبردستی بمبئی کے ماتحت کیا گیا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ نے 1936ء میں جدوجہد سے بمبئی سے آزادی حاصل کی، قرارداد پاکستان کی پہلی منظوری سندھ اسمبلی نے دی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع حواس باختہ ہوگئے ہیں، سندھ پاکستان کی نظریاتی بنیادوں میں شامل تھا، ہے اور رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی قیادت تاریخ کو مسخ کرکے خطے میں تناؤ بڑھانے کی کوشش کر رہی، بھارت کا سندھ کے بارے میں موقف عالمی ریکارڈ کے خلاف ہے، حقیقت کبھی بدل نہیں سکتی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بھارتی وزیر دفاع انہوں نے کہا کہ پاکستان کی

پڑھیں:

سندھ پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے، بھارتی وزیر دفاع کی ہرزہ سرائی پر مراد علی شاہ کا دو ٹوک جواب

کراچی:

وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھارتی وزیرِ دفاع راجناتھ سنگھ کے متنازع بیان پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے۔

مراد علی شاہ نے بھارتی وزیر دفاع کو تاریخ کا سبق پڑھاتے ہوئے کہا ہے کہ جناب پہلے اپنی گلی محلوں کی لڑائی سنبھالیں اور ہمارے بارے میں دن میں خواب دیکھنا بند کر دیں۔

#WATCH | Delhi: Defence Minister Rajnath Singh says, "...Today, the land of Sindh may not be a part of India, but civilisationally, Sindh will always be a part of India. And as far as land is concerned, borders can change. Who knows, tomorrow Sindh may return to India again..."… pic.twitter.com/9Wp1zorTMt

— ANI (@ANI) November 23, 2025

مراد علی شاہ نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ پیغام میں لکھا کہ بھارتی وزیرِ دفاع صاحب کو شاید یہ معلوم نہیں کہ سندھ نے تو 1936ء ہی میں بمبئی پریذیڈنسی سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

سندھ کے بہادر عوام نے اپنی خودمختاری، اپنا وقار اور اپنی الگ سیاسی شناخت کو ہمیشہ ترجیح دی۔

A historically illiterate and diplomatically reckless statement
Sindh chose to separate from the Bombay Presidency in 1936, even before the Partition of Pakistan, because the people of Sindh sought autonomy, dignity and their own political identity.
Sindh is an integral, ………

— Murad Ali Shah (@MuradAliShahPPP) November 24, 2025

مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کل بھی پاکستان تھا، آج بھی پاکستان ہے اور قیامت تک پاکستان رہے گا۔ یہ کوئی نیا فیصلہ نہیں، یہ تو ہمارا خون میں لکھا ہوا وعدہ ہے۔

وزیرِ اعلیٰ نے بھارتی وزیر کو مشورہ دیا کہ اپنی داخلی تقسیم، اپنے کسانوں کے احتجاج اور اپنے صوبوں کی بغاوت پر توجہ دیجیے اور سندھ کے بارے میں خواب دیکھنے کا شوق چھوڑ دیں۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر متحدہ نے قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرا دی
  • راج ناتھ سنگھ حواس باختہ، سندھ پاکستان کی نظریاتی بنیادوںکا حصہ ہے، میئر کراچی
  • سندھ پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے، بھارتی وزیر دفاع کی ہرزہ سرائی پر مراد علی شاہ کا دو ٹوک جواب
  • وزیراعلیٰ سندھ کی بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر کڑی تنقید
  • سندھ پر بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر وزیراعلیٰ سندھ کا سخت ردعمل
  • وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر سخت ردعمل
  • گورنر سندھ کا بھارتی وزیر دفاع کے اشتعال انگیز بیان پر شدید ردعمل
  • احمقانہ نعروں سے سرحدیں تبدیل نہیں ہوتیں،راج ناتھ سنگھ کا بیان اشتعال انگیز اور احمقانہ ہے،ڈاکٹر رمیش کماروانکوانی کا ردعمل
  • بھارتی وزیر دفاع کا سندھ سے متعلق بیان امن کیلئے خطرہ ہے، پاکستان