City 42:
2025-11-25@23:15:46 GMT

اسلام آباد ائیرپورٹ پر بوئنگ 777 سنگین حادثہ سےبچ گیا

اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT

سٹی42:  اسلام آباد ائیرپورٹ  پر  غیر ملکی  ائیر لائن کا  طیارہ لینڈنگ کے دوران ہولناک حادثے سے بچ گیا۔

پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ائیر ٹریفک کنٹرولرکے  بروقت  اقدام  نے طیارے کو   مرمت کے لئے بند کئے جا چکے  رن  وے  پر لینڈنگ کرنے  سے  روک دیا۔

ذرائع کے مطابق سعودی ائیرلائن کی پرواز  نمبر  728 جدہ سے اسلام آباد پہنچی تھی۔ اسلام آباد ائیرپورٹ کا رن  وے 28 لیفٹ مرمت کے لیے بند ہے۔ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی  نے  رن وے 28 لیفٹ  بند ہونے اور  رن وے 28  رائٹ کھلے ہونےکا نوٹم جاری کر دیا تھا۔ 

جنرل ساحر شمشاد کا جی ایچ کیو کا آخری وزٹ، شاندار الوداعی گارڈ آف آنر،فیلڈ مارشل عاصم منیر کا خراجِ تحسین

 سعودی  ائیرلائن کے پائلٹ  نے لینڈنگ  اپروچ  28  رائٹ کے بجائے 28 لیفٹ کے بند  رن وےکے لئے لینڈِنگ اپروچ بنا لی۔ یہ ایک سنگین غلطی تھی۔ کنٹرول ٹاور پر موجود ائیرٹریفک کنٹرولر نے طیارے کے پائلٹ کو غلط رن وے  پر ہونےکا  بروقت انتباہ کیا۔

غیر ملکی ائیرلائن کا پائلٹ یہ سمجھتا رہا کہ وہ ٹھیک رن وے پر لینڈِنگ کرنے جا رہا ہے اور یہی بات وہ ائیر ٹریفک کنٹرول کو بھی  کہتا رہا کہ وہ ٹھیک رن وے پر ہ جا رہا ہے لیکن ائیرٹریفک کنٹرولر  نے عین  وقت  پر اس طیارے کے  پائلٹ کو لینڈنگ کرنے سے روک دیا اور انہیں دوبارہ چکر لگانےکے لئے  کہا۔ جب ائیر ٹریفک کنٹرول کسی طیارے کو لینڈِنگ کرنے سے روکتا ہے تو اسے لازماً رکنا پڑتا ہے، دوبارہ چکر لگانے کے لئے کہا جائے تو طریقہ کار کے مطابق پائلٹ کو دوبارہ چکر لگانا پڑتا ہے۔ 

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں

ذرائع کے مطابق دوسری کوشش میں سعودی ائیرلائن کے  بوئنگ 777 طیارے نے درست رن وے پر لینڈکیا۔ 

ذرائع کے مطابق جس وقت مسافروں سے بھرے  طیارے نے 28 لیفٹ پر لینڈنگ اپروچ بنائی اس وقت  نیچے زیر مرمت رن وے پر بڑی تعداد میں لوگ کام کر رہے تھے اور گاڑیاں موجود تھیں۔ زیر مرمت رن وے پر لینڈنگ ہو جاتی تو سنگین حادثہ پیش آ جاتا۔

اس وقت  بوئنگ 777 طیارے میں سیکڑوں مسافر موجود تھے۔

ڈکی بھائی کی جیل سے رہائی آخری لمحات میں رک گئی

  پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے  اس واقعےکا نوٹس لے لیا ہے۔

Waseem Azmet.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: کے مطابق رن وے پر کے لئے

پڑھیں:

تیجس طیارہ حادثے نے بھارت کی برآمدات کی امیدوں پر پانی پھیر دیا

تیجس طیارہ حادثے نے بھارت کی برآمدات کی امیدوں پر پانی پھیر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 November, 2025 سب نیوز

دبئی (آئی پی ایس )ایئرشو کے دوران بھارت کا جنگی طیارہ تیجس گر کر تباہ ہوگیا اور پائلٹ ہلاک ہوگیا، حادثے کے سبب بھارتی فضائیہ کو ایک بار پھر عالمی سطح پر رسوائی کا سامنا ہے جب کہ اس کی دفاعی خود انحصاری اور برآمدات کی جاری کوششوں کے لیے یہ ایک اور دھچکا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی میں انٹرنیشنل ایئرشو جاری ہے جس میں مختلف ممالک کے طیارے اور دیگر آلات پیش کیے گئے۔

شو میں فضائی کرتب دکھاتے ہوئے بھارت کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، طیارے کو حادثہ ایئرشو کے آخری روز پیش آیا جس کے فوری بعد ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا۔خبررساں ادارے کے مطابق ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا، حادثے کے بعد ایئر شو کو عارضی طور پر معطل کردیا گیا، گرنے والے طیارے کا پائلٹ ہلاک ہوگیا۔خبر ایجنسی کے مطابق کچھ دن قبل تیجس طیارے کا آئل بھی لیک ہوا تھا جس کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فضائیہ نے تیجس کے حادثے اور پائلٹ کی ہلاکت کی تصدیق کردی، طیارے کو حادثہ مقامی وقت کے مطابق 2 بج کر 10 منٹ پر پیش آیا۔دبئی ایئر شو 2025 کی ویب سائٹ کے مطابق اس میں تقریبا ڈیڑھ لاکھ افراد اور 1500 کمپنیوں نے شرکت کی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرین نے کہا کہ عوامی سطح پر ایسا نقصان بھارت ان کوششوں کو دھندلا کردے گا کہ وہ جیٹ کو بیرون ملک متعارف کرائے جب کہ یہ طیارہ ان کی 4 دہائیوں کی محنت کے بعد تیار کیا گیا تھا۔

امریکی میچل انسٹیٹیوٹ فار ایروسپیس اسٹڈیز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈگلس اے برکی نے ایئر شوز میں ہونے والے سابقہ حادثات کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ ایک حادثہ بالکل الٹ اور ناکامی کا پیغام دیتا ہے، اب تیجس کو منفی تشہیر ملے گی، فائٹر طیاروں کی فروخت کے بڑے آرڈرز اہم سیاسی حقائق کی بنیاد پر ہوتے ہیں اور کسی ایک وقتی واقعے سے وہ زیادہ متاثر نہیں ہوتے۔حال ہی میں کمپنی چھوڑ نے والے سابق ایچ اے ایل ایگزیکٹو نے کہا کہ دبئی حادثہ نے فوری برآمدات کے امکانات ختم کردیے۔بھارت کی ہددف شدہ مارکیٹس میں ایشیا، افریقہ اور لاطینی امریکا شامل تھے، اور ایچ اے ایل نے 2023 میں ملائیشیا میں بھی دفتر کھولا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرقومی اسمبلی کے 6اور صوبائی اسمبلی کے 7حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم، ووٹنگ جاری قومی اسمبلی کے 6اور صوبائی اسمبلی کے 7حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم، ووٹنگ جاری وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے اداروں کی نجکاری میں پیپلزپارٹی کو رکاوٹ قرار دیدیا ملک میں گاڑیوں کے پارٹس کی درآمدات میں123فیصد اضافہ دفتر خارجہ میں مینا بازار کا افتتاح ، مختلف ممالک کے ثقافتی رنگ نمایاں ہو گئے ٹیرف اور سرمایہ کاری کے ذریعے غیر ملکی زمینوں سے کھربوں ڈالر لے رہے ہیں، ٹرمپ پارٹی انفارمیشن ونگ کا پی ٹی آئی آفیشل ایکس اکاونٹ سے کوئی تعلق نہیں،سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • مسافر کی طبیعت خراب،دوحا سے اسلام آباد آنے والی پرواز کی مسقط میں لینڈنگ
  • اسلام آباد ایئرپورٹ پر ٹریفک کنٹرولر کی بروقت مداخلت، غیر ملکی طیارہ حادثے سے بچ گیا
  • اسلام آباد ایئر پورٹ پر غیر ملکی طیارہ حادثے سے بچ گیا
  • جنوبی سوڈان میں امدادی طیارہ حادثے کا شکار، عملے کے تین ارکان جاں بحق
  • مسافر کی طبیعت خراب، دوحہ اسلام آباد کی پرواز کی مسقط میں ہنگامی لینڈنگ
  • افغان ائیرلائن کی غلط لینڈنگ، دہلی ایئرپورٹ بڑی تباہی سے بچ گیا
  • تیجس طیارہ حادثے نے بھارت کی برآمدات کی امیدوں پر پانی پھیر دیا
  • تیجس طیارہ حادثے نے بھارت کی برآمدات کی امیدوں پر پانی پھیر دیا
  • دبئی ایئرشو میں تیجس طیارے کا حادثہ، ‘بھارتی طیاروں کی برآمدات کا امکان تقریباً ختم ہوگیا’