متین فکری ؒتحریک آزادی کشمیر کے مخلص ترجمان تھے،سید صلاح الدین
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251126-08-4
مظفر آباد (صباح نیوز) متین فکری ؒتحریک آزادی کشمیر کے مخلص ترجمان تھے جنہوں نے قلم کو جہاد کا ہتھیار بنایا اور پوری زندگی حق و صداقت کے پرچم کو سربلند رکھا۔ان کی جدائی انتہائی تکلیف دہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار حزب سربراہ اور متحدہ جہاد کونسل کے چیرمین سید صلاح الدین احمد نے پریس کے نام جاری اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔انہوں نے معتبر،جرات مند بزرگ صحافی،مصنف اوردانشور متین فکریؒ کے انتقال پرملال پر شدید رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم متین فکری تحریک آزادی کشمیر کے ایک ایسے مخلص ترجمان تھے جنہوں نے قلم کو جہاد کا ہتھیار بنایا اور پوری زندگی حق و صداقت کے پرچم کو سربلند رکھا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: متین فکری
پڑھیں:
آئینی عدالت کے چیف جسٹس کو اضافی سیکورٹی فراہم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد:وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان کو سیکورٹی فراہم کرتے ہوئے اہم افسران کے تقرر و تبادلے کردیے گئے ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق وفاقی پولیس نے وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان کو باضابطہ طور پر سیکورٹی فراہم کر دی ہے جس کے لیے سینئر افسران کی تعیناتیاں بھی کر دی گئی ہیں اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ایس پی اسپیشل برانچ سجاد حیدر بخاری کو چیف جسٹس امین الدین کا چیف سیکورٹی آفیسر تعینات کیا گیا ہے، اس کے علاوہ ڈی ایس پی یاسین تگڑ کو ڈی ایس پی سیکورٹی وفاقی آئینی عدالت مقرر کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں ڈی ایس پی مختیار بگٹی کو سیکورٹی ڈویژن کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا ہے، جبکہ ان تقرریوں اور تبادلوں کا نوٹیفکیشن اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے جاری کیا ۔
وفاقی پولیس کے مطابق چیف جسٹس کی سیکورٹی کو مزید موثر بنانے کے لیے اضافی اہلکار اور انتظامات بھی کیے جا رہے ہیں۔