نائیجیریا، سیکڑوں طلبہ و اساتذہ کا اغوا، صدر نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
LAGOS:
نائیجیریا میں ایک ہفتے کے دوران سیکڑوں شہریوں، خصوصاً اسکول کے بچوں کے اغوا کے بعد صدر بولا ٹینوبو نے ملک میں قومی سیکیورٹی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کر دیا۔
عرب میڈیا کے مطابق صدر نے کہا کہ یہ ایک قومی ہنگامی صورتحال ہے اور ہم سیکیورٹی کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے اضافی اہلکاروں کو فوراً میدان میں اتار رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے میں ملک لرزا دینے والے اغوا کے واقعات ہوئے اور صرف چند دنوں میں نامعلوم حملہ آور مختلف شہروں اور دیہاتوں کے اسکولوں سے بچوں اور عملے کو اغوا کر کے فرار ہو گئے ہیں۔
کئی مغویوں کو ریسکیو کر لیا گیا ہے جبکہ کچھ خود بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوئے لیکن نائجر اسٹیٹ کے کیتھولک بورڈنگ اسکول سے اغوا کیے گئے 265 بچے اور اساتذہ تاحال لاپتہ ہیں۔
صدر ٹینوبو نے ملک میں بڑھتی ہوئی غیر مستحکم صورتحال کے پیشِ نظر فوری طور پر مسلح افواج میں بڑے پیمانے پر نئی بھرتیوں کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم سیکیورٹی بحران سے نمٹنے کے لیے زمینی سطح پر مزید فوجی اور پولیس اہلکار تعینات کر رہے ہیں۔
حکومت نے ہنگامی بنیادوں پر متاثرہ علاقوں میں آپریشنز کا دائرہ بڑھانے کا اعلان کیا ہے جبکہ مغویوں کی بازیابی کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن جاری ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔