پاکستان گھر کی مانند ‘ محفوظ رکھنا ہم سب کی ذمہ داری : وزیر اطلاعات
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے پاکستان ٹیلی ویژن کی 61 ویں سالگرہ پر پی ٹی وی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی وی روایتوں کا امین ہے جس نے ہمیشہ اپنی روایات اور اقدار کو ملحوظ خاطر رکھا، معرکہ حق کے دوران پی ٹی وی نیوز نے بہترین بیانیہ کو فروغ دیا، پی ٹی وی کا ماضی بھی شاندار تھا اور مستقبل بھی شاندار ہو گا۔ بدھ کو پاکستان ٹیلی ویژن کی 61 ویں سالگرہ کے موقع پر پی ٹی وی نیوز کے مارننگ شو میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے پی ٹی وی کے شاندار ماضی کی بحالی اور ادارے کے مستقبل کے لئے قومی یگانگت، ڈیجیٹل جدت اور پائیدار اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اصلاحاتی عمل میں نجی شعبے اور پاکستان کی جنریشن زی کی شمولیت ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک گھر کی مانند ہے جسے عزت و وقار کے ساتھ محفوظ رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ تنقید کو کھلے دل سے قبول کرنا اور باہمی اتحاد برقرار رکھنا قومی ترقی اور اقدار کے تحفظ کے لئے بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ معرکہ حق کے دوران پاکستان کی جنریشن زی نے بھرپور اور سرگرم کردار ادا کیا۔ دشمن حیران تھا کہ جنگ کے ماحول میں پاکستانی عوام مطمئن کیسے ہیں۔ انہوں نے نوجوان نسل کے جذبہ حب الوطنی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہی نسل ملک کے مستقبل کی سمت متعین کرنے میں مرکزی کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اب جنریشن زی کا وقت ہے کہ وہ آگے بڑھ کر ملک کی خدمت کرے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: وزیر اطلاعات نے کہا کہ انہوں نے
پڑھیں:
ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیاازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ بخیتار سیدوف کو پیش کردیں۔
مدثر ٹیپو کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے اعزاز ہے کہ انہوں نے وزیرخارجہ سے ملاقات میں یہ اسناد پیش کیں۔
ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کا کہنا تھا کہ ملاقات میں مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔