کوئٹہ (نیوزڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز احمد بگٹی کو تبدیل کرنے کی افواہیں بے بنیاد ہیں ، بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے صوبائی اتحادی حکومت اپنا بھرپور کردار جاری رکھے گی۔

اسلام آباد میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے ملاقات کی، جس میں بلوچستان اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر میر سلیم خان کھوسہ بھی موجود تھے۔ملاقات میں بلوچستان کی مجموعی سیاسی، سماجی اور ترقیاتی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بلوچستان کے وزیرِ اعلیٰ کو تبدیل کرنے سے متعلق زیرِ گردش خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے صوبائی اتحادی حکومت اپنا بھرپور کردار جاری رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی دراصل پاکستان کی ترقی ہے، اس لیے صوبے میں جاری بڑے ترقیاتی منصوبے نہایت خوش آئند ہیں۔

ملاقات میں عوامی فلاح و بہبود، صوبے کو درپیش مسائل اور وفاقی تعاون کے فروغ پر بھی گفتگو ہوئی۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے بلوچستان کے لیے ہر سطح پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ صوبے کے عوام کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان مضبوط رابطے عوامی مسائل کے حل میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اسپیکر قومی اسمبلی کی پارلیمانی خدمات اور قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

انہوں نے بلوچستان اسمبلی میں قانون سازی کے عمل میں قومی اسمبلی کے تعاون کو بھی سراہا۔وزیرِ اعلیٰ کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام اور سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خلاف صفِ اول میں لڑ رہے ہیں اور پارلیمان صوبوں کی مضبوط آواز ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی پشاور ایف سی ہیڈکوارٹر حملے کی مذمت

اپنے بیان میں سرفراز بگٹی نے ایف سی ہیڈکوارٹر پشاور پر ہونیوالے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایف سی جوانوں نے بہادری سے حملہ ناکام بنا کر قوم کا سر بلند کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے پشاور میں ایف سی ہیڈکورٹرز پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کی اس کارروائی نے دشمنوں کی بزدلی کو مزید بے نقاب کیا ہے۔ ایف سی جوانوں نے بہادری سے حملہ ناکام بنا کر قوم کا سر بلند کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کے مکمل خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ اپنی جان وطن پر نچھاور کرنے والے ایف سی شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت شہداء کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ پشاور حملے میں شہید ہونے والے بہادر سپوت قوم کا قابل فخر اثاثہ ہیں۔ قوم سکیورٹی فورسز کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ زخمی اہلکاروں اور شہریوں کی جلد صحتیابی کے لیے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ایاز صادق سے سرفراز بگٹی کی ملاقات، وزیراعلیٰ کی تبدیلی کی تردید
  • میانوالی میں بھی تبدیلی آ گئی: وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز
  • کراچی میں کنگز بلڈرز کی جانب سے جدید طرز تعمیر اور عالمی معیار کی رہائشی سہولتوں سے آراستہ عظیم الشان منصوبہ ’’کنگز جے ایس ٹاور‘‘ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقر یب کے مو قع پر رکن قومی اسمبلی اور سابق صوبائی وزیر سندھ شہلا رضا کے ساتھ دیگر کا گروپ فوٹو
  • اسلام آباد: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نسٹ یونیورسٹی کے طلبہ سے گفتگو کررہے ہیں
  • پاکستان اور ایران پارلیمانی اور عوامی سطح پر رابطوں کو فروغ دینے پر متفق
  • اداروں میں تعاون کے بغیر نظام میں تبدیلی ممکن نہیں، اسپیکر قومی اسمبلی
  • اسپیکر ایاز صادق سے ایرانی رہنما ڈاکٹر علی لاریجانی کی ملاقات، دوطرفہ معاملات پر تبادلہ خیال
  • آصف علی زرداری وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ناراض، ملاقات سے انکار
  • وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی پشاور ایف سی ہیڈکوارٹر حملے کی مذمت