میانوالی میں بھی تبدیلی آ گئی: وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز—فوٹو: اسکرین گریب
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ میانوالی میں بھی تبدیلی آ گئی ہے، دھاندلی ہوتی ہے تو پوری دنیا دیکھتی ہے، ڈسکہ میں آپ نے دیکھا تھا۔
نومنتخب ارکانِ اسمبلی سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے مسلم لیگ ن کو اتنی بڑی فتح سے نوازا، تمام حلقوں میں کارکنوں نے سخت محنت کی۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا کہ شاندار کامیابی پر تمام عہدے داروں اور کارکنوں کو مبارک باد دیتی ہوں، جتنی بھی مشکلات آئیں مسلم لیگ ن نے بہادری سے مقابلہ کیا۔
نواز شریف نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں کامیابی پر شہباز شریف اور مریم نواز کو مبارک باد دیتا ہوں، حکومتی اقدامات سے مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے کبھی الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کیا، گزشتہ دورِ حکومت میں مخالفین کو جیلوں میں ڈالا گیا، لوگوں کو اصل اور نقل کے فرق کا پتہ چل گیا۔
مریم نواز نے کہا کہ ہمیں موروثی سیاست کا طعنہ دینے والوں نے اپنی بیوی، بھائی، رشتے دار کھڑے کیے، عوام کو سمجھ آ گئی ہے، اب کوئی بہکاوے میں نہیں آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے کبھی بھی سیاسی عمل سے انکار نہیں کیا، عوام نعرے اور عملی اقدامات میں فرق جان گئے ہیں، ہری پور میں بھی بھاری لیڈ سے مسلم لیگ ن جیتی۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ گزشتہ دورِ حکومت میں سیاست کو ذاتی دشمنی میں تبدیل کیا گیا، ہر دفعہ سازشیوں کا ایک نیا گروپ سامنے آ جاتا ہے، ہر دفعہ کہا جاتا ہے کہ نواز شریف کی سیاست ختم ہو گئی، جلا وطنی سمیت ہم نے ہر تکلیف برداشت کی۔
ان کا کہنا ہے کہ ہم نہیں جانتے کہ آج وہ تاریخ کے کس کوڑے دان میں پڑے ہیں، ہم نے خدمت کرنا کس سے سیکھا ہے؟ نواز شریف سے سیکھا ہے، آج نواز شریف کہتے ہیں کہ شہباز شریف اور مریم نواز مجھ سے آگے نکل گئے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نواز شریف نے کہا کہ
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔
وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔
مزید :