Express News:
2025-11-26@13:34:22 GMT

کراچی: 15 افراد نے گھر میں گھس کر ایک شخص کو قتل کر دیا

اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT

کراچی:

گلشن معمار کے علاقے ناردرن بائی پاس کے قریب گھر میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق زخمی ہونے والا شخص جناح اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا، ایس ایچ او گلشن معمار انسپکٹر غلام یاسین  نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 40 سالہ نور بہادر ولد حیات خان کے نام سے کی گئی ، مقتول کا آبائی تعلق مہمند ایجنسی خیبر پختونخوا سے تھا ، مقتول چند روز قبل اپنے رشتے دار کے انتقال پر فاتحہ کے لیے اپنے رشتے دار وقاص کے گھر آیا تھا ، وقاص کا لکڑیوں کا ٹال ہے۔

انہوں نے بتایا کہ واقعے کے وقت منگل اور بدھ کی درمیانی شب تقریباً چار بجے پانچ سے چھ مسلح افراد آئے اور اوطاق ( مہمان خانے ) کے دروازے پر دستک دی وقاص نے دروازہ کھولا تو مسلح افراد اوطاق میں داخل ہوگئے اور پوچھا کہ یہ کون سویا ہوا ہے۔

 وقاص نے بتایا کہ میرا مہمان ہے اور مہمند ایجنسی سے آیا ہے ، مسلح افراد نے کہا کہ اسے جگاؤ پہلے وقاص نے اٹھانے سے منع کیا، تاہم اسلحہ کے آگے مجبور ہو کر اپنے رشتے دار کو جگانے کے لیے  اس کا نام نور بہادر لے کر آواز دی اور پھر وہ جیسے ہی نیند سے بیدار ہوا مسلح افراد نے فائرنگ کر کے اسے گولیاں ماریں اور اسلحہ لہراتے ہوئے وہاں سے چلے گئے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ ہے جبکہ مقتول کے رشتے دار کا کہنا تھا کہ 15 سے زائد ڈاکو اس کے گھر میں داخل ہوئے اور مزاحمت کرنے پر فائرنگ کردی۔

مقتول کے رشتے دار کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد مددگار  15 پر کال کرنے کے باوجود پولیس نہ جائے وقوعہ پر نہیں پہنچی اور نہ ہی صبح 8 بجے تک پولیس اسپتال پہنچی ، مقتول کی لاش قانونی کارروائی کے بعد مہمند ایجنسی لے جائی گئی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مسلح افراد رشتے دار

پڑھیں:

کراچی، جمالی گوٹھ میں پولیس پر فائرنگ، ڈنڈوں سے حملہ

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں جمالی گوٹھ میں پولیس پر مشتعل افراد نے حملہ کیا جس سے پولیس موبائل کو نقصان پہنچا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مشتعل افراد نے ڈنڈوں سے حملہ کیا، فائرنگ بھی کی تاہم خوش قسمتی سے اہلکار محفوظ رہے۔

سہراب گوٹھ پولیس جمالی گوٹھ میں غیرقانونی افغانوں کے خلاف آپریشن کر رہی تھی۔

آپریشن کے دوران غیرقانونی طور پر مقیم افغانوں کو حراست میں لیا گیا جس پر ملزمان حملہ کرکے پولیس حراست سے افغانوں کو چھڑا کر لے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں گھر پر حملہ، 15 ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
  • بورے والا: سفاک بیوی نے آشنا کے ساتھ ملکر سر پر اینٹیں مار کر شوہر کو قتل کردیا
  • لاہور: غیرت کے نام پر بہن کے بال مونڈھنے والا بھائی، بھابھی اور 2 رشتے دار گرفتار
  •  کراچی: مختلف علاقوں میں فائرنگ اور تیز دھار آلے کے وار، 3 افراد زخمی حالت میں اسپتال منتقل
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور تیز دھار آلے کے وار سے 3 افراد زخمی
  • فیروز خان نے علیزے سلطان کے ساتھ سابقہ رشتے پر پہلی بار خاموشی توڑدی
  • کراچی، جمالی گوٹھ میں پولیس پر فائرنگ، ڈنڈوں سے حملہ
  • نائیجیریا: ریاست نائجر کےکیتھولک اسکول سے 303 بچے اور 12 اساتذہ اغوا
  • شیخ پی ٹی آئی آفیشل سے متعلق غلط بیانی کی گئی، وقاص اکرم کی وضاحت