کراچی، جمالی گوٹھ میں پولیس پر فائرنگ، ڈنڈوں سے حملہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں جمالی گوٹھ میں پولیس پر مشتعل افراد نے حملہ کیا جس سے پولیس موبائل کو نقصان پہنچا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مشتعل افراد نے ڈنڈوں سے حملہ کیا، فائرنگ بھی کی تاہم خوش قسمتی سے اہلکار محفوظ رہے۔
سہراب گوٹھ پولیس جمالی گوٹھ میں غیرقانونی افغانوں کے خلاف آپریشن کر رہی تھی۔
آپریشن کے دوران غیرقانونی طور پر مقیم افغانوں کو حراست میں لیا گیا جس پر ملزمان حملہ کرکے پولیس حراست سے افغانوں کو چھڑا کر لے گئے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: گوٹھ میں
پڑھیں:
پشاور میں ہوائی فائرنگ، دولھا نے حوالات کی سیر کر لی
پشاور:تھانہ انقلاب کی حدود میں شادی میں ہوائی فائرنگ کرنا دولھے کو مہنگا پڑ گیا اور پولیس نے انہیں حوالات کی سیر کرادی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں شادی میں دوستوں کی مستی دولھے پر بھاری پڑ گئی اور پابندی کے باوجود ہوائی فائرنگ پر ان کی گرفتاری ہوئی۔
پولیس نے بتایا کہ گزشتہ کچھ عرصے میں پشاور، مردان اور چارسدہ میں ہوائی فائرنگ کی پاداش پر17 دولھے گرفتار ہوئے ہیں۔
سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید نے بتایا کہ ہوائی فائرنگ اور آتش بازی پر پابندی عائد ہے اور اسحلہ کلچر کے خاتمے کے لیے ہوائی فائرنگ کو پہلے ختم کرنا ہوگا۔