بدقسمت ٹائی ٹینک جہاز کے مسافر کی قیمتی گھڑی نیلامی میں فروخت، قیمت ہوش اڑا دے گی
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
112 سال پہلے ڈوبنے والے بدنصیب جہاز ٹائی ٹینک کا ایک مسافر اپنی جیب میں سونے کی ایک نایاب گھڑی لیے سمندر کی گہرائیوں میں ڈوب گیا تھا۔ آج وہی گھڑی دنیا کی مہنگی ترین یادگار بن گئی ہے۔
برطانیہ میں ہونے والی نیلامی میں پیش کی جانے والی گھڑی ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر ایسڈور اسٹراس کی تھی، جو باویریا میں پیدا ہونے والے ایک امریکی تاجر، سیاست دان اور نیویارک کے مشہور میسیز ڈیپارٹمنٹ اسٹور کے شریک مالک تھے۔
وہ اپنی اہلیہ آئڈا کے ساتھ 14 اپریل 1912 کو ٹائی ٹینک میں ساﺅتھمپٹن سے نیویارک کے لیے روانہ ہوئے تھے جو ان کی زندگی کا آخری سفر ثابت ہوا
یہ 14 قیراط سونے کی جیبی گھڑی 3.
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس سے قبل بھی برفیلے سمندر میں غرق ہونے والے ٹائی ٹینک جہاز کی بچ جانے والی متعدد اشیاء نیلامی میں پیش کی گئیں مگر اس گھڑی کی فروخت نے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔
یاد رہے کہ فروخت کا پچھلا ریکارڈ بھی ایک گھڑی کا ہی تھا جو اسی جہاز کے بہادر کپتان آرتھر راسٹران کی تھی جنہوں نے ٹائی ٹینک پر سوار 700 مسافروں کی جانیں بچائی تھیِ۔
کپتان آرتھر راسٹران کی یہ گھڑی 3.16 ملین آسٹریلوی ڈالر میں نیلام ہوئی تھی جس کا ریکارڈ ایسڈور جوڑے کی گھڑی نے توڑ دیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ٹائی ٹینک
پڑھیں:
’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
پاکستان کے معروف ریپر اور گلوکار طلحہ انجم نے نئی دہلی میں تعلیمی نظام کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی طلبا سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہا ہے۔ انہوں نے طلبا پر ہونے والی پولیس کارروائی کے بعد ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غصے اور احساسات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔
طلحہ انجم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھارتی طلبا کے احتجاج کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں مظاہرین پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج ہوتے دکھایا گیا۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’بھارت کے طلبا مظاہرین کے نام، مجھے آپ کی ثابت قدمی کا بے حد احترام ہے، میں آپ کی مایوسی اور غصے کو سمجھ سکتا ہوں، اور یہ بھی جانتا ہوں کہ آپ کے ساتھ کیا کیا جا رہا ہے، مضبوط رہیں۔‘
طلحہ انجم پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے موسیقاروں میں شمار ہوتے ہیں اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی پر ان کی مقبولیت کئی ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔ بھارت میں بھی ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ گزشتہ برس نیپال میں ایک کنسرٹ کے دوران ایک مداح کی جانب سے بھارتی پرچم پیش کیے جانے پر وہ خبروں میں آئے تھے، بعد ازاں انہوں نے پاکستان میں اس معاملے پر وضاحت بھی کی تھی۔
سماجی اور انسانی مسائل پر کھل کر مؤقف اختیار کرنے والے طلحہ انجم اس سے قبل بھی کئی معاملات پر آواز بلند کر چکے ہیں۔ اپریل میں صومالیہ کے ساحل کے قریب قزاقوں کے قبضے میں جانے والے پاکستانی ملاحوں کی رہائی کے لیے انہوں نے حکومت سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا تھا اور وزارتِ خارجہ سے متاثرہ خاندانوں کے لیے مستقل ہیلپ لائن قائم کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔
دوسری جانب بھارت میں تعلیمی امتحانات کے مبینہ پیپر لیکس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ گزشتہ ماہ سے جاری ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کے پلیٹ فارم سے ہونے والے اس دھرنے میں طلبہ وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے اور تعلیمی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حالیہ دنوں پارلیمنٹ کی جانب مارچ کی کوشش کے دوران پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔