بلال بن ثاقب ورلڈ اکنامک فورم کی عالمی اسٹیئرنگ کمیٹی کے رکن منتخب
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
احمد منصور: پاکستان کی ورلڈ اکنامک فورم میں شمولیت,کرپٹو اور ڈیجیٹل معیشت میں اہم پیشرفت، پاکستان ڈیجیٹل اور کرپٹو کرنسی میں عالمی ترقی کی راہ ہموار کر رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی وزیر مملکت برائے کرپٹو اور بلاک چین بلال بن ثاقب ورلڈ اکنامک فورم کی عالمی اسٹیئرنگ کمیٹی کے رکن منتخب ہوگئے۔
ورلڈ اکنامک فورم کی ڈیجیٹل اثاثہ جات کمیٹی میں بلال بن ثاقب کی شمولیت پاکستان کے لیے اعزاز کا باعث ہے، یہ کمیٹی وہ عالمی فورم ہے جو کرپٹو اور بلاک چین ریگولیشن پر پالیسی اور قوانین تیار کرتاہے۔
پاکستان نےسنوکر ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا
ڈیجیٹل اَیسِٹ گورننس کے عالمی مباحثے میں بلال بن ثاقب کی شمولیت پاکستان کیلئے اہم سنگِ میل ہے۔
پاکستان کی بڑھتی ہوئی عالمی ساکھ کا بین الاقوامی سطح پر اعتراف، عالمی فورمز پر پاکستان کی ڈیجیٹل فنانس پالیسی نمایاں ہے۔
پاکستان اب ڈیجیٹل اَیسِٹ ریگولیشن کے عالمی ڈائیلاگ کا فعال حصہ ہے، پاکستان عالمی ڈیجیٹل معیشت اور جدید ٹیکنالوجی میں ترقی کی راہ ہموار کر رہا ہے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ورلڈ اکنامک فورم بلال بن ثاقب پاکستان کی
پڑھیں:
پاکستان میں جدید ترین سب میرین کیبل سسٹم کی تعیناتی سے عالمی ڈیجیٹل کنیکٹیوٹی مزید مستحکم
پاکستان نے SEA-ME-WE 6 سب میرین کیبل سسٹم کی تعیناتی کے ساتھ اپنی عالمی ڈیجیٹل کنیکٹیوٹی کو مزید مضبوط بنا لیا ہے۔ یہ 19 ہزار 200 کلومیٹر طویل جدید اور اعلیٰ صلاحیت کا فائبر نیٹ ورک ہے جو پاکستان کو سنگاپور اور فرانس کے درمیان واقع ممالک سے مربوط کرتا ہے۔
وزارتِ آئی ٹی و ٹیلی کام کے مطابق، مجموعی طور پر 100 ٹی بی پی ایس سے زائد کی گنجائش فراہم کرنے والا SEA-ME-WE 6 جنوب مشرقی ایشیا، مشرقِ وسطیٰ اور مغربی یورپ کے درمیان سب سے کم تاخیر والے رابطوں میں سے ایک ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں مزید 3 سب میرین کیبلز لگائی جائیں گی، شزہ فاطمہ
بیان کے مطابق کنسورشیم میں ٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹس (پاکستان)، بنگلہ دیش سب میرین کیبل کمپنی، بھارتی ایئرٹیل، دھیراگو، جبوتی ٹیلی کام، موبیلی، اورنج، سنگٹیل، سری لنکا ٹیلی کام، ٹیلی کام مصر، ٹیلی کام ملائیشیا اور ٹیلن شامل ہیں۔
Africa1 اور 2Africa کے بعدپاکستان کی پچھلے ایک سال میں تیسری (اور کل نویں)سب مرین کیبل SeMeWe6 آج دوپہر 12 بجے پاکستانی ساحل تک پہنچ گئی
یہ کیبل 21,000km ہے،فرانس سےسنگاپور تک جاتی ہے اور پاکستان کی موجودہ کھپت میں40٪اضافی صلاحیت شامل کرے گی#transworld #DigitalNationPakistan pic.twitter.com/2RDimkuLkE
— Shaza Fatima Khawaja (@ShazaFK) November 22, 2025
نئے نظام میں فائبر کے جوڑوں کی تعداد اور سابقہ SEA-ME-WE سسٹمز کی نسبت دوگنی صلاحیت موجود ہے، جو ٹرانس مصر کے متنوع جغرافیائی کراسنگ اور لینڈنگ پوائنٹس کے ذریعے ایشیا-یورپ کے مصروف راستوں پر مزید ریزیلینسی اور تنوع فراہم کرتی ہے۔
یہ سسٹم بہتر فالٹ پروٹیکشن، تیز اسکیل ایبلٹی اور سروس فراہم کنندگان کے لیے کم لاگت پر نیٹ ورک آپریشن کے مواقع پیدا کرتا ہے، جبکہ عالمی انٹرنیٹ کی ریڑھ کی ہڈی میں نئی اضافی صلاحیت بھی شامل کرتا ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں ’ڈیجیٹل ڈیٹا ایکسچینج‘ بنا رہے ہیں، وفاقی وزیر شزہ فاطمہ
کنسورشیم میں شمولیت کے تحت پاکستان کے لیے 13.2 ٹی بی پی ایس کی گنجائش مختص کی گئی ہے، جس میں سے 4 ٹی بی پی ایس فوری طور پر فعال کیے جا رہے ہیں۔
اس اقدام کا مقصد ملک کی بین الاقوامی بینڈوڈتھ کی استعداد میں اضافہ کرنا اور کلاؤڈ سروسز، ڈیٹا سینٹرز، فِن ٹیک، ای-کامرس، اسٹریمنگ پلیٹ فارمز اور مجموعی ڈیجیٹل معیشت کو مزید تقویت فراہم کرنا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
SEA-ME-WE 6 پاکستان سب میرین کیبل سسٹم شزہ فاطمہ عالمی ڈیجیٹل کنیکٹیوٹی