مظفرگڑھ، علامہ قاضی نادر حسین علوی نے سید شفقت کاظمی کو ضلع مظفرگڑھ کا ضلعی آرگنائزر نامزد کردیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
اجلاس میں سیلاب کی صورتحال اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ ضلعی صدر اور کابینہ کی جانب سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا گیا، اجلاس کے اختتام پر سید شفقت کاظمی کو ضلع مظفرگڑھ کا آرگنائزر نامزد کیا گیا اور اُنہیں تاکید کی گئی ضلع مظفرگڑھ میں تنظیم سازی مکمل کر کے ضلعی کنونشن منعقد کرایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع مظفرگڑھ کا اجلاس مسجد و امام بارگاہ حسینیہ مظفرگڑھ میں منعقدہوا، اجلاس کی صدرات صوبائی آرگنائزر جنوبی پنجاب علامہ قاضی نادر حسین علوی، صوبائی رہنما سید جواد رضا جعفری، انجینئر سخاوت علی سیال، سید ثقلین نقوی، ضلعی آرگنائزر ملتان عون رضا انجم ایڈووکیٹ، سابق ضلعی صدر مظفرگڑھ علی رضا طوری، سابق صدر سید شفقت کاظمی، سید عامر عباس، سید عمران رضا، محمد راحیل، سید رضا مہدی، مرید حسین، علی رضا، صدیف کاظمی، ارسلان رضا، سید زین العابدین، سجاد حسین بُک، سید محمود مہدی اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں سیلاب کی صورتحال اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ ضلعی صدر اور کابینہ کی جانب سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ اجلاس کے اختتام پر سید شفقت کاظمی کو ضلع مظفرگڑھ کا آرگنائزر نامزد کیا گیا اور اُنہیں تاکید کی گئی ضلع مظفرگڑھ میں تنظیم سازی مکمل کر کے ضلعی کنونشن منعقد کرایا جائے، اس موقع پر ساتھ رکنی ورکنگ کمیٹی بھی بنادی گئی اور ضلعی آرگنائزر کو اس ورکنگ کمیٹی کی توسیع میں مکمل اختیار بھی دیا گیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
وفاقی بجٹ کی تاریخ تبدیل، 5 جون کو پیش نہیں ہو گا
ویب ڈیسک :وفاقی بجٹ پانچ جون کو پیش نہیں کیا جائے گا، قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس بھی مؤخر کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ اب پانچ جون کو پیش نہیں کیا جائے گا، وفاقی بجٹ 8 یا 12 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے، حتمی تاریخ کا تعین ابھی نہیں ہو سکا۔
آئی ایم ایف کے ساتھ پی ایس ڈی پی اور بجٹ مذاکرات ابھی جاری ہیں جس کی وجہ سے بجٹ پیش کرنے کی تاریخ میں تبدیلی کی جا رہی ہے۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
ذرائع کے مطابق کل وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والا قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس بھی مؤخر کر دیا گیا ہے جس میں وفاقی اور صوبائی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی جانا تھی۔
قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ اور وزرائے خزانہ کی شرکت متوقع تھی، وزیراعظم آزادکشمیر نے بھی اجلاس میں شرکت کرنا تھی۔
وزیراعظم کی ہدایت پر پی ایس ڈی پی میں 200 ارب روپے کا اضافہ بھی کیا جارہا ہے، ترقیاتی بجٹ میں 200 ارب کے اضافے پر آئی ایم ایف کو بھی آگاہ کیا جائے گا، مختلف مالیاتی اقدامات کے ذریعے200 ارب کی ایڈجسٹمنٹ کی کوشش کی جائے گی۔
غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات
قومی اقتصادی کونسل میں 4715 ارب کا ترقیاتی بجٹ پیش کئے جانے کا امکان ہے، وفاقی ترقیاتی بجٹ 1126کے بجائے 1326 ارب روپے ہونے کا امکان ہے۔
اجلاس میں صوبوں کیلئے 3138 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ بھی پیش کیا جائے گا، قومی اقتصادی کونسل میں پنجاب کا 1450 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ پیش ہوگا، سندھ کیلئے 816، خیبرپختونخوا کیلئے 564 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ پیش ہوگا، بلوچستان کیلئے 308 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ پیش ہوگا۔
نجی کمپنیاں گندم کے مقابلے میں آٹا دوگنی قیمت پر فروخت کرنے لگیں، کارروائی کا مطالبہ