نامزد وزیراعظم آزاد کشمیر سے صدر ریاست حلف نہیں لیں گے
اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT
فائل فوٹوز
آزاد کشمیر کے نامزد وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے صدرِ ریاست بیرسٹر سلطان محمود حلف نہیں لیں گے۔
ذرائع کے مطابق نومنتخب وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب آج مظفرآباد میں ہوگی۔
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر ممتاز حسین راٹھور مرحوم کے فرزند فیصل ممتاز راٹھور 11 اپریل 1978ء کو راولپنڈی میں پیدا ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئین اور روایات کے مطابق آزاد کشمیر کے وزیراعظم سے حلف صدر ریاست لیتے ہیں، تاہم صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے علالت کے باعث مظفرآباد پہنچنے سے معذرت کرلی ہے۔
صدر کی غیر موجودگی میں اسپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نومنتخب وزیراعظم سے حلف لیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
تصویر سوشل میڈیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے۔
وزیراعظم کی زیرِ صدارت آئی ٹی کے شعبے کی اسٹریٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
شہباز شریف نے ہدایت کی کہ آئی ٹی کے شعبے کے تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
اعلامیہ کے مطابق انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025 میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہوگئی۔
وزیراعظم کو ’’کنیکٹ پاکستان وژن 2030‘‘ کے اجراء کی تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا۔
بریفنگ کے مطابق جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دیے گئے۔