پشاور اور چاغی میں اے این ایف کی بڑی کارروائیاں، کروڑوں کی منشیات برآمد
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
راولپنڈی:اے این ایف نے پشاور اور چاغی میں بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے کروڑوں روپے کی منشیات برآمد کرلی۔
ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کیا اور 3 مختلف کارروائیوں کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کر کے 2 کروڑ 95 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 209.
تفصیلات کے مطابق رنگ روڈ پشاور پر یونیورسٹی کے قریب ایک کارروائی کے دوران ایک ملزم کے قبضے سے 230 گرام وزنی 350 ایکسٹیسی گولیاں برآمد ہوئیں۔ گرفتار شخص نے ابتدائی تفتیش میں اعتراف کیا کہ وہ تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرتا تھا۔
دیگر کارروائیوں میں حضرو ٹول پلازہ اٹک کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزم سے 9.6 کلوگرام چرس برآمد کی گئی، جب کہ نوکنڈی ضلع چاغی میں بڑی کارروائی کے دوران 200 کلوگرام افیون ضبط کی گئی۔
اے این ایف کے مطابق تمام کارروائیوں کے بعد ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق
فائل فوٹو۔ولیکا اسپتال کراچی میں ایچ آئی وی کا ایک اور نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق 18 ماہ کے بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 95 ہوگئی ہے۔
بچے کے والد کے مطابق 18 ماہ کا عبد الصمد دسمبر 2025 میں ولیکا اسپتال میں زیر علاج تھا، مسلسل طبیعت خراب رہنے پر بچے کا ایچ آئی وی کا ٹیسٹ کروایا۔
والد کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کروانے پر بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی۔ میرے 5 بچے ہیں، باقی بچوں کے بھی ٹیسٹ کروائیں گے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی سے اب تک 9 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔