شعیب ملک اورثنا جاوید کی نئی تصاویر وائرل، علیحدگی کے نام پر دکان چمکانے والوں کا منہ بند
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ معروف اداکارثنا جاوید گزشتہ کئی دنوں سے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں، ان کے حوالے سے افواہیں گردش کررہی تھیں کہ دونوں میں علیحدگی ہوگئی مگر وائرل ہونے والی نئی تصاویر نے اپنی دکان چمکانے والوں کا منہ بند کردیا۔ گزشتہ دنوں سے جوڑے کے درمیان طلاق کی چونکا دینے والی خبروں نے شعیب اور ثنا کے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کیا ہوا تھا، دونوں کی سوشل میڈیا پوسٹیں بنیں جن میں دونوں علیحدہ علیحدہ نظر آ رہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کے نزدیک حالیہ چند دنوں سے شعیب ملک اور ثنا جاوید کی وہ کیمسٹری بھی نظر آئی جو کبھی اس جوڑے کا خاصہ ہوا کرتی تھی۔ شعیب ملک اور ثنا جاوید کے درمیان اسی پُراسرار خاموشی اور دوری نے افواہوں کو جنم دیا اور سوشل میڈیا پر طرح طرح کے تُکے لگائے جانے لگے، مگر گزشتہ رات شعیب ملک اور ثنا جاوید کی وائرل ہونے والی تصاویر نے تمام قیاس آرائیوں کی نفی کردی۔ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں اپنے کسی دوست اور اُس کی اہلیہ کے ساتھ موجود ہیں، تصاویر میں شعیب اور ثنا کو ایک ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: شعیب ملک اور ثنا جاوید اور ثنا
پڑھیں:
15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی
کوپن ہیگن: ڈنمارک حکومت نے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے 15 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق، حکومت کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ بچوں کی ذہنی اور سماجی صحت کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے۔
نئے قانون کے تحت 13 سال سے کم عمر بچے صرف والدین کی اجازت سے مخصوص پلیٹ فارمز تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔
ڈنمارک کے وزیراعظم نے گزشتہ ماہ نوجوانوں میں سوشل میڈیا کے منفی اثرات اور ذہنی دباؤ کے بڑھتے خدشات کے پیش نظر پابندی کی ضرورت پر زور دیا تھا۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا نے بھی گزشتہ سال 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کی تھی، جس کے بعد ڈنمارک یورپ کا پہلا ملک بن گیا ہے جس نے اس نوعیت کا قدم اٹھایا ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ فیصلہ عالمی سطح پر ڈیجیٹل ویلفیئر اور بچوں کے آن لائن تحفظ کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت ہے۔