اوپن اے آئی کی ٹیکسٹ ٹو ویڈیو ایپ ’’سورا‘‘ اب اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی دستیاب
اشاعت کی تاریخ: 5th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی نے اپنی مشہور ویڈیو جنریشن ایپ ’سورا اے آئی‘ کو اب اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی متعارف کرادیا ہے۔ اس ایپ نے چند ہفتے قبل آئی او ایس پر لانچ ہوتے ہی زبردست مقبولیت حاصل کی تھی، جہاں صرف پانچ دنوں میں اسے 10 لاکھ سے زائد بار ڈاؤن لوڈ کیا گیا۔
سورا ایپ دراصل آڈیو اور ویڈیو جنریشن ماڈل پر مبنی ہے، جو مصنوعی ذہانت کے ذریعے انتہائی حقیقی اور قدرتی نظر آنے والی ویڈیوز تخلیق کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس ایپ نے مقبولیت کے لحاظ سے چیٹ جی پی ٹی کی موبائل ایپ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
دنیا بھر میں چونکہ تقریباً 70 فیصد صارفین اینڈرائیڈ ڈیوائسز استعمال کرتے ہیں، اس لیے سورا ایپ کی ریلیز سے اس کی رسائی میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔ ایپ میں ٹک ٹاک جیسی فیڈ موجود ہے جس میں صارفین کی تیار کردہ اے آئی ویڈیوز دیکھی جا سکتی ہیں، جب کہ ’کیمو‘ نامی ٹول کے ذریعے صارف خود اپنی ویڈیوز کے مرکزی کردار بن سکتے ہیں۔
ابتدائی طور پر یہ ایپ امریکا، کینیڈا، جاپان، جنوبی کوریا، تائیوان، تھائی لینڈ اور ویتنام کے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے دستیاب ہوگی۔ اوپن اے آئی کے مطابق دیگر ممالک میں بھی اس کی دستیابی پر کام جاری ہے۔
سورا ایپ میں صارف اپنی مرضی کی ہدایات دے کر اے آئی ویڈیوز تخلیق کر سکتا ہے اور انہیں شیئر فیڈ پر پوسٹ بھی کر سکتا ہے۔ ابتدا میں یہ پلیٹ فارم صرف ’انوائیٹ اونلی‘ صارفین تک محدود تھا، تاہم اب محدود وقت کے لیے عام صارفین کو بھی اس تک رسائی حاصل ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
سٹی 42: 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگیا ۔
صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر دیگر مقامی قائدین اور کارکنان کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک پہنچ گئے ۔ مینار پاکستان، صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جلسے کی اجازت دینے پر وزیراعلی مریم نواز کے مشکور ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ہمیں بتایا کہ اجازت دے دی گئی ہے۔جلسے کی تاحال زبانی اجازت دی گئی ہے تحریری اجازت ابھی نہیں دی گئی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
جلسے کی اجازت دے کر مریم نواز نے جمہوری روایات کو پروان چڑھایا ہے۔آج 23 جولائی کو آئے ہیں ساری رات یہیں ہیں۔جلسے کے دوران صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔
25 جولائی کو جلسہ 8 بجے شروع ہو گا۔بلاول بھٹو وڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی قمر زمان کائرہ و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔