Jasarat News:
2025-10-31@03:46:15 GMT

وبائی امراض خطرناک صورت اختیار کر گئے، سردار عبدالرحیم

اشاعت کی تاریخ: 31st, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف ر پورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکرٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے اپنے ایک سخت ردِعمل میں کہا ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے بیشتر اضلاع میں ڈینگی بخار ، ہیضہ ، موشن ، الٹیاں ، ملیریا اور چمڑی کی خارش جیسے امراض نے خطرناک صورت اختیار کر لی ہے۔ روزانہ درجنوں افراد متاثر ہو رہے ہیں جبکہ متعدد قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں ، مگر حکومتِ سندھ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے سرکاری اسپتالوں کی حالت زار انتہائی افسوسناک ہے۔ بیشتر اسپتالوں میں آکسیجن سلنڈرز دستیاب نہیں، ایمبولینسیں ناکارہ پڑی ہیں اور ادویات کی شدید قلت ہے۔ غریب مریضوں کو سرکاری اسپتالوں میں مفت علاج کی سہولت نہیں مل رہی جبکہ وہی دوائیں باہر میڈیکل اسٹوروں پر مہنگے داموں فروخت کی جا رہی ہیں۔سردار عبدالرحیم نے مزید کہا کہ کتے اور سانپ کے کاٹنے کی ویکسین تک اسپتالوں میں ناپید ہو چکی ہے، جس سے عوام کی زندگیوں کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔ افسوس کی بات ہے کہ حکومت مچھر مار اسپرے جیسے بنیادی اقدامات بھی مؤثر انداز میں کرنے سے قاصر ہے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

 امراض قلب سے بچنے کے لیے10 ہزار قدم نہیں، چلنے کا انداز زیادہ اہم ہے

ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ صرف زیادہ چلنا ہی نہیں بلکہ آپ کیسے چلتے ہیں، یہ زیادہ اہم ہے۔ یعنی 10 ہزار قدم پورے کرنے سے زیادہ، چلنے کی رفتار اور تسلسل آپ کی صحت کے لیے فیصلہ کن کردار ادا کرتے ہیں۔

یہ تحقیق معروف جریدے ’اینلز آف انٹرنل میڈیسن‘ میں شائع ہوئی، جس کے مطابق 15 منٹ یا اس سے زائد بلا رُکے چلنے والے افراد میں دل کی بیماریوں اور قبل از وقت موت کا خطرہ نمایاں طور پر کم پایا گیا۔

یہ بھی پڑھیے روزانہ 100 منٹ پیدل چلنا کمر درد میں نمایاں کمی کیسے کرتا ہے؟

 مسلسل چلنے کے حیران کن نتائج

تحقیق کے مطابق جن افراد نے کم از کم 15 منٹ مسلسل واک کی، ان میں شرح اموات صرف 0.8 فیصد اور دل کی بیماریوں کی شرح 4.39 فیصد رہی۔ اس کے برعکس، وہ لوگ جو 5 منٹ یا اس سے کم وقفوں میں واک کرتے رہے، ان میں اموات کی شرح 4.36 فیصد جبکہ دل کے امراض کی شرح 13.03 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے ٹائپ 2 ذیابیطس یا شوگر سے نجات کے لیے کتنا تیزی سے چلنا ضروری ہے؟

ماہرین کے مطابق وقفے وقفے سے چلنے کے بجائے مسلسل اور تیز رفتار واک خون کی روانی کو بہتر بناتی ہے، دل کو مضبوط کرتی ہے اور جسمانی چربی کو کم کرنے میں زیادہ مؤثر ہے۔

واک، آسان مگر سب سے طاقتور ورزش

تحقیق میں کہا گیا ہے کہ واک سب سے سادہ، کم خرچ اور مؤثر ورزش ہے، جس کے لیے کسی جم، آلات یا خاص لباس کی ضرورت نہیں۔ تاہم زیادہ تر لوگ صحیح انداز میں چلنے کی اہمیت کو نظرانداز کر دیتے ہیں۔

ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ روزانہ 15 سے 30 منٹ تک بلا رُکے، معتدل سے تیز رفتار واک کو معمول بنائیں، کیونکہ یہی وہ عمل ہے جو دل کی صحت، وزن میں کمی اور لمبی عمر میں مدد دیتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • وبائی امراض سندھ میں بے قابو، حکومتِ سندھ مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، سردار عبدالرحیم
  • سندھ میں ڈینگی وائرس کے وار، حکومت نے تشخیصی ٹیسٹ کی قیمت میں نمایاں کمی کردی
  • الیکشن کمیشن کے پاس بغیر ریفرنس کسی سینیٹر کو نا اہل کرنے کا اختیار نہیں‘ بیرسٹر گوہر
  • ماہرین نے امراضِ قلب اور فالج کی ایک عام مگر خطرناک وجہ دریافت کرلی
  •  امراض قلب سے بچنے کے لیے10 ہزار قدم نہیں، چلنے کا انداز زیادہ اہم ہے
  • پہلے دن اندازہ ہوگیا کہ مذاکرات کا اختیار کابل حکومت کے پاس نہیں ہے، خواجہ آصف
  • مذاکرات کا  اختیار کابل حکومت کے  پاس نہیں ہے، خواجہ آصف
  • پہلے ہی معلوم تھا کہ مذاکرات کا اختیار کابل حکومت کے پاس نہیں: خواجہ آصف
  • سندھ میں ایڈز کے کیسز میں خطرناک اضافہ، حکومت کا سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ