کوئٹہ: حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
کراچی:
ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کوئٹہ نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ملزمان میں سجاد علی اور محمد یاسین شامل ہیں جنہیں کوئٹہ کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔
ملزمان کے قبضے سے 73 ملین ایرانی ریال، 35890 افغانی، 350 آسٹریلین ڈالر، 110 امریکی ڈالر اور 181580 پاکستانی روپے برآمد ہوئے۔
ملزمان سے 200 روپے مالیت کے 390 اور 750 مالیت کے 72 برائز بانڈ اور 100 روپے مالیت کے 130 پرائز بانڈ، سعودی ریال اور انڈین روپے بھی برآمد ہوئے۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہیں جن کے پاس سے حوالہ ہنڈی سے متعلق رجسٹرز بھی برآمد ہوئے ہیں۔
ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہے تھے اور برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے۔
ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کرنسی ایکسچینج حوالہ ہنڈی
پڑھیں:
حیدرآباد پولیس کے مقابلے، ایک ملزم ہلاک، 2ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251209-8-5
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد پولیس نے مبینہ تین پولیس مقابلوں میں ایک ملزم ہلاک جبکہ 2ڈاکوئوں کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ، مسروقہ سامان برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کے مطابق مارکیٹ پولیس نے شیدہ پاڑہ بکراپیڑی کے قریب دوران چیکنگ 2 افراد موٹر سائیکل پر سوار کو روکنے کا اشارہ کیا جس نے پولیس پر فائرنگ کردی ،جوابی فائرنگ سے ایک ملزم عارف عرف بھورا قریشی کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اس کے قبضے سے نائن ایم ایم پستول برآمد کرکے طبی امداد کیلیے ہسپتال لے جایا جارہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گیا جبکہ اس کا ساتھی موٹرسائیکل سمیت فرار ہوگیا۔ ملزم عارف عرف بھورا قریشی کراچی، حیدرآباد اور نواب شاہ پولیس کو 24سے زائد سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔ مکی شاہ پولیس پارٹی نے کینٹ قبرستان کے قریب سے 2 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کا اشارہ کیا جس پر ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی ، جوابی فائرنگ سے ایک ملزم رضا محمد جوکہ ٹنڈوالہیار کا رہائشی تھا کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اس قبضے سے اسلحہ اور چھینے گئے موبائل فون برآمد کرکے طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیاجبکہ اس دوسرا ساتھی موٹر سائیکل سمیت فرار ہوگیا ۔اسی طرح راہوکی تھانہ کی حدود زرداری فارم کے قریب پولیس کے روکنے پر مشکوک موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی جس پرجوابی فائرنگ سے ایک ملزم اصغر علی شاہ جوکہ لاڑکانہ کا رہائشی تھا کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اس کے قبضے سے نائن ایم ایم پستول برآمد کرکے طبی امداد کیلیے سول اسپتال منتقل کردیا۔