ڈالر کی قدر ایک پیسے کی کمی سے 280 روپے 40 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ مختلف عوامل کے باعث انٹر بینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا۔ منگل کو انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں امریکی ڈالر تنزلی سے دوچار رہا، جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 24 پیسے کی کمی سے 280 روپے 17 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی، تاہم معیشت میں زرمبادلہ کی طلب بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر ایک پیسے کی کمی سے 280 روپے 40 پیسے کی سطح پر بند ہوئی، جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 281 روپے 45 پیسے کی سطح پر مستحکم رہی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پیسے کی سطح پر ڈالر کی قدر مارکیٹ میں

پڑھیں:

’اربوں روپے وصول کرنے کے بعد کے ایم سی اور واٹرکارپوریشن کے پاس گٹر کے ڈھکن کے پیسے نہیں ہیں‘

کراچی کے علاقے گلشن اقبال ٹاؤن کے چیئرمین ڈاکٹر فواد نے دعویٰ کیا ہے کہ میونسپل اور واٹرکارپوریشن نے اربوں روپے وصول کرلیے مگر ان کے پاس گٹر کے ڈھکن لگانے کے پیسے نہیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال کے ٹاؤن چیئرمین نے کہا کہ واٹرکارپوریشن نے 20 ارب جبکہ کے ایم سی نے بلوں میں چار ارب روپے ٹیکس کی مد میں وصول کیے اس کے باوجود ان کے پاس گٹر کا ڈھکن لگانے کے پیسے نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہمیں اختیارات دیتے ہیں اور نہ ہی وسائل، گلشن اقبال ٹاؤن نے کروڑوں روپے سیوریج اور گٹر کے ڈھکن ڈھکنے پر خرچ کیے ہیں۔

ڈاکٹر فواد کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی روڈ جو کے ایم سی کے ماتحت ہے وہ اب ریڈ لائن بی آر ٹی کی وجہ سے شہریوں کیلیے موت کا کنواں بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے کہ دیر ہو اور افسوس کیا جائے تمام بلدیاتی نمائندے مل کر جدوجہد شروع کریں۔

چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن نے مطالبہ کیا کہ شہر کے مسائل کو حل کرنے کیلیے کراچی کو ایک اتھارٹی کے ماتحت کیا جائے، اس وقت مختلف اتھارٹیز کی وجہ سے مسائل بڑھ رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • انٹربینک میں ڈالر مزید سستا، اوپن کرنسی مارکیٹ میں قدر مستحکم
  • سونے کی قیمت 19 ڈالر کی کمی ریکارڈ
  • عالمی مارکیٹ کے زیراثر ملک میں سونا سستا ہوگیا
  • ایرانی ریال تاریخ کی کم ترین سطح پر: ایک امریکی ڈالر کی قیمت ساڑھے 12 لاکھ ریال کے برابر
  • زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
  • عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا کتنے میں فروخت ہو رہا ہے؟
  • مشیر کاظمی کے 2 روپے 20 پیسے
  • پیٹرول اور ڈیزل پر کمپنیوں اور ڈیلرز کے منافع میں اضافے کا امکان
  • ’اربوں روپے وصول کرنے کے بعد کے ایم سی اور واٹرکارپوریشن کے پاس گٹر کے ڈھکن کے پیسے نہیں ہیں‘