بجلی کی قیمتوں میں 88 پیسے فی یونٹ کی کمی، نیپر ا نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
اسلام آباد: (نیوزڈیسک) نیپرا نے ایک ماہ کے لیے بجلی 88 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت تمام ڈسکوز کے صارفین پر ہوگا، تاہم لائف لائن صارفین اور الیکٹرک وہیکلز چارجنگ اسٹیشنز اس ریلیف سے مستفید نہیں ہوں گے۔
صارفین کو یہ رعایت دسمبر کے بجلی بلوں میں فراہم کی جائے گی۔ حکام کے مطابق اس فیصلے سے ماہِ دسمبر میں عام صارفین کو خاطر خواہ ریلیف ملنے کی توقع ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پولیو مہم 15 سے 21 دسمبر تک چلائی جائے گی
سٹی 42:سندھ میں پولیو مہم 15 سے 21 دسمبر تک چلائی جائے گی۔
تمام ڈی سی، میونسپل اور ٹاؤن افسران کو آگاہی نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ، پولیو خاتمے کیلئے لوکل گورنمنٹ کی ہنگامی ہدایات دی گئیں ، لوکل کونسلز کو فرائض سختی سے نبھانے کی ہدایت کی گئی اورضلعی انتظامیہ کو پولیو مہم میں مکمل تعاون کا حکم دیا ۔
محکمہ بلدیات نے کہا پولیو ٹیموں کی معاونت یقینی بنائیں، سندھ حکومت نے والدین سے بچوں کو پولیو قطرے پلانے کی اپیل کردی ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پولیو مہم میں غفلت برداشت نہیں ہوگی،پولیو ٹیموں کیلئے سیکیورٹی و سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔پولیو کا خاتمہ قومی ذمہ داری ہے ۔
پنجاب نے تمام صوبوں سے زیادہ 16.5 ملین ایکڑ گندم کی ریکارڈ بوائی کر لی