پشاور، پولیس نے ناکے پر نہ رکنے پر نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
ایکسائز پولیس کے مطابق مبینہ ملزم کے پاس 2005 گرام آئس اور نائن ایم ایم پستول بھی برآمد ہوا اور تھانہ چمکنی میں واقعے کی ابتدائی رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقہ چمکنی میں ایکسائز پولیس نے ناکے پر نہ رکنے پر نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ تھانہ چمکنی میں درج رپورٹ کے مطابق ایکسائز پولیس نے ابتدائی رپورٹ میں پولیس کو بتایا کہ ان کی ٹیم حسب معمول ڈیوٹی پر موجود تھی اور اس دوران پشاور سے براستہ نوشہرہ موٹر وے سروس روڈ کے قریب دو نوجوان موٹر سائیکل پر آرہے تھے۔ نوجوان کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تاہم وہ نہیں رکے اور فرار ہو گئے، جس پر ایکسائز پولیس نے ان کا پیچھا کیا تاہم کچھ فاصلے پر جا کر انہوں نے ٹیم پر فائرنگ کی جس سے ایکسائز پولیس بال بال بچ گئی جبکہ فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار کا ساتھی کی فائر لگ کر شدید زخمی ہوا اور اسپتال جاتے ہوئے دم توڑ گیا اور دوسرا ساتھی فرار ہوگیا۔ ایکسائز پولیس کے مطابق مبینہ ملزم کے پاس 2005 گرام آئس اور نائن ایم ایم پستول بھی برآمد ہوا اور تھانہ چمکنی میں واقعے کی ابتدائی رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایکسائز پولیس پولیس نے
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔